?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے مقدمے کی سماعت جمعرات تک ملتوی کرتے ہوئے گرفتار افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنےکی استدعا مسترد کردی۔
سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کی۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں، ان کے معدے میں تکلیف ہے اس لیے پیش نہیں ہوسکتے۔
آئینی بینچ نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سماعت جمعرات تک ملتوی کردی۔
دوران سماعت وکیل لطیف کھوسہ نے زیرحراست افراد کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا، لطیف کھوسہ نے کہا کہ جیلوں میں کم از کم ملاقات تو ہوسکتی ہے۔
جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ ملاقات کے حوالے سے اٹارنی جنرل یقین دہانی کروا چکے ہیں، مقدمہ سن رہے ہیں فی الحال کسی اور طرف نہ جائیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے معاملے پر انٹرا کورٹ اپیلوں پر سماعت روکنے کی درخواست خارج کرتے ہوئے درخواست گزار سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ پر 20 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا تھا۔
عدالت نے وفاق کی فوجی عدالتوں کو مقدمات کا فیصلہ سنانے کی اجازت دینے کی حکومتی استدعا بھی مسترد کر دی تھی۔ جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس میں کہا تھا کہ اگر ایسا کیا تو پھر فوجی عدالتوں کے سویلین ٹرائل کا اختیار سماعت کا معاملہ ہی حل ہو جائے گا۔


مشہور خبریں۔
سعودی خلائی ادارے کا خلانوردی سے متعلق تربیت دینے کا فیصلہ
?️ 18 اگست 2021ریاض(سچ خبریں) سعودی خلائی ادارے نے خلانوردی سے متعلق تربیت نیا پروگرام
اگست
کراچی: 8 ٹرینیں منسوخ، اوقات کار میں بھی تبدیلی
?️ 29 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کورونا وائرس کی لہر کے پیش نظر مسافروں کی
اپریل
امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا
?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں: شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے
مارچ
نبیہ بیری سے ملاقات کے بعد امریکی حکومت کے ایلچی کے بیانات
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں: امریکی حکومت کے ایلچی آموس ہوکسٹین نے لبنانی پارلیمنٹ کے
نومبر
ٹرمپ کے پاس ایران کے مقابلے میں زیادہ آپشنز نہیں ہیں
?️ 25 مئی 2026سچ خبریں: نئی رپورٹس سے پتہ چلتا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ ایران
مئی
مصر اور قطر نے بائیڈن کے خطے کے دورے کے موقع پر حماس سے درخواست کی
?️ 12 جولائی 2022سچ خبریں: جو بائیڈن 13-16 جولائی کو ریاستہائے متحدہ کے صدر
جولائی
سام سنگ کی اے سیریز کا بجٹ فون متعارف
?️ 27 مارچ 2025سچ خبریں: اسمارٹ فون بنانے والی جنوبی کوریا کی کمپنی سام سنگ
مارچ
غزہ کے پناہ گزین کیمپوں اور مختلف علاقوں پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری
?️ 20 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک کے نامہ نگار نے رپورٹ کیا ہے
جولائی