سوشل میڈیا پرگمراہ کن پروپیگنڈا ، مسافروں کو بغیروجہ آف لوڈ نہیں کیا جاتا ، ایف آئی اے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے مسافروں کی آف لوڈنگ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی من گھڑت اور گمراہ کن خبروں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی بھی مسافر کو بغیر وجہ یا ذاتی بنیاد پر آف لوڈ نہیں کیا جاتا۔ایف آئی اے کی جانب سے جاری عوامی آگاہی پیغام میں کہا گیا ہے کہ کچھ عناصر سوشل میڈیا کے ذریعے ایسے جھوٹے اور من گھڑت دعوے پھیلا رہے ہیں کہ ادارہ بلاجواز مسافروں کو آف لوڈ کر رہا ہے، جس کا مقصد ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانا اور عوام میں خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ وہ صرف انہی مسافروں کو آف لوڈ کرتا ہے جن کے سفری دستاویزات مشکوک، نامکمل یا جعلی ہوں، یا جن کا سفر کا مقصد غیر واضح یا قانون کے خلاف ہو۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق مسافروں کو آف لوڈ کیے جانے کی چند اہم وجوہات یہ ہیں جن میں جعلی یا نامکمل پاسپورٹ، ویزا یا دیگر سفری دستاویزات، سفر کے مقصد سے متعلق مشکوک یا متضاد معلومات، انسانی اسمگلنگ یا غیر قانونی نیٹ ورک سے تعلق کا شبہ،بلیک لسٹ یا واچ لسٹ میں نام شامل ہونا اور ماضی میں کسی غیر قانونی سرگرمی، جرم یا اووراسٹے ہوں۔

ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ جن مسافروں کے دستاویزات مکمل، تصدیق شدہ اور درست ہوں اور جن کا سفر قانونی اور واضح مقصد کے تحت ہو، انہیں آف لوڈ نہیں کیا جاتا۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی ٹریول ایجنٹس اور جعلی مشیروں پر ہرگز اعتماد نہ کریں اور بیرون ملک سفر سے قبل اپنے تمام کاغذات کی مکمل تصدیق یقینی بنائیں۔کسی بھی قسم کی رہنمائی یا شکایت کے لیے مسافر ایئرپورٹ پر موجود ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن سے رابطہ کر سکتے ہیں یا ایف آئی اے کی ہیلپ لائن 1991 پر کال کی جا سکتی ہے۔ایف آئی اے کے مطابق غلط معلومات پھیلانے اور ادارے کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی صیہونی دوستی کیوں نہیں ہو سکتی؟

?️ 6 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ساتھ سعودی عرب کے تعلقات کا مسئلہ

مقبوضہ جموں وکشمیرمیں صدر راج کے دوران 933کشمیری شہید

?️ 14 اکتوبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

سیاسی ٹرائل آمرانہ حکومتوں کیلئے طاقتور عدالتی ہتھیار کا کام کرتے ہیں، جسٹس منصور

?️ 27 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے

اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید

?️ 28 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی

60,000 سے زیادہ سوڈانی تنازعات سے مصر فرار

?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر نے اعلان کیا کہ سوڈان میں

نیٹو افواج میں الرٹ جاری

?️ 20 فروری 2022سچ خبریں:باخبر ذرائع نے بتایا کہ یوکرائن پر بڑھتی ہوئی کشیدگی کے

روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا

?️ 19 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے

یو ایس اے ٹوڈے: ٹرمپ کے حامیوں نے "نو کنگ” کے احتجاج کو پرتشدد قرار دیا

?️ 19 اکتوبر 2025سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا آؤٹ لیٹ نے "نو کنگ” مظاہروں کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے