?️
سوات: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک مطلوب منشیات اسمگلر کو ہلاک کردیا جو مبینہ طور پر ایک افسر کے قتل میں بھی ملوث تھا۔
دسمبر 2024 میں سوات کے منگلوار تھانے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) رحیم خان مینگورہ شہر میں منشیات کے اسمگلروں کے ساتھ مقابلے کے دوران شہید جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کی ٹیم دو بدنام زمانہ منشیات اسمگلروں شریف خان عرف شریفے اور احمد زیب کا ان کی سرگرمیوں سے متعلق ایک خفیہ اطلاع پر تعاقب کر رہی تھی۔
سوات کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) ناصر محمود کے ترجمان معین علی نے کہا کہ پولیس نے آج پہاڑی علاقے فضاگٹ میں ایس ایچ او رحیم خان کے قتل میں ملوث مجرم کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر کے کانسٹیبل نیاز محمد کو ہلاک کرنے کے ساتھ ساتھ ایڈیشنل سب انسپکٹر (اے ایس آئی) امجد اقبال، کانسٹیبل محمد حسین اور کانسٹیبل سرفراز کو زخمی کر دیا۔‘
معین علی نے مزید تصدیق کی کہ فائرنگ کے تبادلے میں مطلوب منشیات اسمگلر و ایس ایچ او رحیم خان کے قتل کا مرکزی ملزم احمد زیب کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس مشتبہ شخص کی رہائش گاہ پر تلاشی اور گرفتاری کی کارروائی کے لیے پہنچی، پولیس کی اضافی نفری جائے وقوع پر تعینات کی گئی اور فوری طور پر گھر کو گھیرے میں لے لیا۔‘
ڈی پی او کے ترجمان نے بتایا کہ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کی حالت خطرے سے باہر ہونے کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کی ایک بڑی نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کردیں۔
مینگورہ کے ایس ایچ او مجیب عالم نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ پولیس کی کارروائی چار گھنٹے تک جاری رہی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پولیس نے چار منزلہ عمارت کے کمروں کو چیک کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔


مشہور خبریں۔
قلعہ عبداللہ: سیکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا، 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
?️ 28 جنوری 2025بلوچستان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں
جنوری
ایلون مسک دماغی امپلانٹس کی انسانی جانچ شروع کرنے کے قریب
?️ 22 جنوری 2022نیویارک(سچ خبریں)ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کے تعاون سے قائم امریکی
جنوری
اقتصادی سرگرمیوں کی آڑ میں جاسوسی؛ بحرین کو صیہونیوں سے سمجھوتہ کرنے صلہ
?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:بحرینی اپوزیشن کے ایک رہنما نے کہا کہ آل خلیفہ حکومت
فروری
آل پاکستان انجمن تاجران نے اہم اعلان کر دیا
?️ 1 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) آل پاکستان انجمن تاجران نے ٹیکس پالیسیوں کیخلاف 30 نومبرکو
نومبر
کراچی میں وزیر اعظم ہاوس کے قریب اساتذہ کا احتجاج
?️ 23 مارچ 2021کراچی(سچ خبریں)اساتذہ نے اپنی سروس کو مستقل کا مطالبہ کرنے کے لئے
مارچ
پاکستان ایران تعلقات میں تعمیری کردار ادا کرنے کے لیے تیار
?️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے جمعرات کو
جنوری
ابھی 26 ویں ترمیم ہضم کررہے ہیں، 27 ویں کی ضرورت نہیں۔ اسحاق ڈار
?️ 18 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے
اگست
لبنان اور یمن صہیونی دشمن کے خلاف متحد ہیں: صنعا
?️ 28 مئی 2022سچ خبریں: دمشق میں یمنی سفیر عبداللہ علی صبری نے استقامت اور
مئی