سوات میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ، 2 اہلکار شہید

?️

خیبرپختونخوا: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہید ہو گئے جبکہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے سیکیورٹی گارڈ نے بھی دم توڑ دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پولیس نے بتایا کہ سوات مینگورہ میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے کانسٹیبل اشرف علی اور کانسٹیبل عمرا خان شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گئے۔

محکمہ پولیس کے پبلک ریلشنز افسر کے مطابق مینگورہ میں سبزی منڈی کے قریب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دونوں پولیس اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بینک کا سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

ڈی پی او سوات نے بتایا کہ بعد ازاں، سیکیورٹی گارڈ نے زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔

مزید بتایا گیا کہ مسلح افراد موقع سے فرار ہوگئے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

متاثرین کے اہل خانہ نے مینگورہ سوات کی مرکزی سڑک کو بلاک کر دیا اور مطالبہ کیا کہ یہ وہ یہاں سے اُس وقت تک لاشیں نہیں ہٹائیں گے جب تک مجرموں کو گرفتار نہیں کیا جاتا۔

بعد ازاں، ڈی پی او سوات کی جانب سے یقین دہانی کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ اپریل کے اوئل میں کوہاٹ میں دہشت گردوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے۔

اس سے قبل مارچ کے آخر میں خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک اور لکی مروت میں مردم شماری ٹیموں کی سیکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر ہونے والے دہشت گردی کے حملوں میں 2 اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران ملک میں امن و امان کی صورتحال ابتر ہو گئی ہے جہاں دہشت گرد گروہ ملک بھر حملے کر رہے ہیں۔

گزشتہ برس نومبر میں ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات تناؤ کا شکار ہونے کے بعد سے دہشت گرد گروہوں نے اپنے حملوں میں تیزی لائی ہے جہاں خاص طور پر خیبر پختونخوا اور افغانستان کی سرحد سے متصل علاقوں میں پولیس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

مشہور خبریں۔

گوگل سرچ کا نیا فیچر تمام صارفین کو دستیاب

?️ 17 اپریل 2021نیویارک(سچ خبریں) گوگل نے اپنے سرچ انجن کے لیے ایک نئے شارٹ

روسی پارلیمانی انتخابات میں مغرب نوازوں کی شکست

?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں:روسی صدر کی قریبی پارٹی نے اس ملک کے پارلیمانی انتخابات

ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا

?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے

بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ صدر مملکت

?️ 8 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے

چوہدری شجاعت کی پرویز الہٰی کو منانے کی ایک اور کوشش

?️ 3 جولائی 2023لاہور: (سچ خبریں) مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے

امریکہ کی چین کو دھمکی

?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل مشیر نے بیجنگ کو خبردار

ریاست فلسطین کو تسلیم کرنے کے میکرون کے فیصلے پر قطر کا ردعمل

?️ 25 جولائی 2025سچ خبریں:  قطر نے فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کے فلسطین کو

دہشت گردوں کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں، یہ پاکستان کے دشمنوں کی پراکسیز ہیں، آرمی چیف

?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے ملک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے