سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پر پابندی کا فیصلہ واپس لے لیا

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لیتے ہوئے پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی  اور اس سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیا ہے سندھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ پی ٹی آئی کی متفرق درخواست پر دیا ، 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنےکاحکم دیاتھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک پرپابندی کے حوالے سے پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی ، جس میں پی ٹی اے نے حکم امتناع واپس لینے کی استدعا کی اور کہا شکایت کنندہ کی درخواست پر5 جولائی تک فیصلہ کردیں گے۔

جس پر عدالت نے پی ٹی اے کو ایل جی بی ٹی سے متعلق درخواستیں جلد نمٹانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی پی ٹی اے شکایت کنندہ کی درخواست پر 5 جولائی تک فیصلہ کرے۔دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک پرپابندی کا فیصلہ واپس لے لیا اور پی ٹی اے کو ٹک ٹاک کی بحالی کا حکم دیا ، عدالت نے فیصلہ پی ٹی اے کی متفرق درخواست پر دیا۔

یاد رہے 28 جون کو سندھ ہائیکورٹ نے ٹک ٹاک معطل کرنےکاحکم دیاتھا ، بیرسٹر اسد اشفاق کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹک ٹاک پر غیر ‏اخلاقی ،غیر اسلامی مواد رکھا جارہا ہے اور پی ٹی اے کو شکایت دی تاحال کارروائی نہیں ہوئی۔

درخواست گزار کے مطابق پشاور ہائیکورٹ بھی وارننگ جاری کرچکی ہے اس کے باوجود پی ٹی اے ‏غیراخلاقی موادہٹانےمیں کامیاب نہ ہوئی۔جس کے بعد پی ٹی اے نے 30جون کوٹک ٹاک کو ملک بھرمیں بند کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

نئے انکشافات نے پھر شریف فیملی کو مافیا ثابت کردیا: فواد چوہدری

?️ 26 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری کا کہنا ہے کہ  شریف

پچھلے24 گھنٹے میں کتنے صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں؟صیہونی فوج کا اعلان

?️ 6 جنوری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے غزہ کے خلاف جنگ میں گزشتہ 24

اسرائیلی دشمن کو بھرپور جنگ کے لیے تیار کریں: حماس

?️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مقاومتی تحریک (حماس) کے رہنماوں میں سے ایک

مقبوضہ فلسطین کے بن گورین ائرپورٹ عملے کی ہڑتال

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی میڈیا نے اعلان کیا کہ تل ابیب کے بن گورین

پیوٹن کے لیے اسرائیل سے زیادہ ایران اہم ہے:صیہونی عہدہ دار

?️ 28 جولائی 2022سچ خبریں:روس میں صیہونی حکومت کے سابق سفیر کا خیال ہے کہ

اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موساد کے سربراہ کو اسرائیل کا نیا سلامتی مشیر مقرر کردیا

?️ 12 جولائی 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے موساد کے

’ملک میں بے یقینی بڑھے گی‘، سیاستدان صرف اس بات پر متفق

?️ 23 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ہماری سیاسی جماعتوں کے رہنما کسی اور بات

سیاسی انتشار ختم نہیں کریں گے تو ملک آگے نہیں بڑھے گا، شاہد خاقان عباسی

?️ 1 مئی 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم اور سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے