?️
کراچی: (سچ خبریں) سندھ ہائیکورٹ نے صحافتی تنظیموں کی پریونشن آف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ (پیکا) ترمیمی کے خلاف درخواست پر وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔
ڈان نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ میں صحافتی تنظیموں کی پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے مدعی کو 19 مارچ کے لیے نوٹس جاری کیے۔
درخواست منیر اے ملک ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر کی گئی تھی، درخواست کے مطابق پیکا ایکٹ بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، پیکا ترمیمی ایکٹ آزادی اظہار رائے کے آئینی حق سے محروم رکھتا ہے۔
درخواست میں عدالت عالیہ سے استدعا کی گئی ہے کہ پیکا ترمیمی ایکٹ کے سیکشن کو کالعدم قرار دیا جائے تاکہ آزادی اظہار رائے کو یقینی بنایا جاسکے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے 29 جنوری 2025 کو دستخط کیے جانے کے بعد ’دی پریونشن آف الیکٹرانک کرائم ایکٹ (ترمیمی) بل 2025‘ (پیکا) کا قانون نافذ العمل ہوگیا تھا۔
مذکورہ بل کو 22 جنوری کو قومی اسمبلی اور بعد ازاں سینیٹ نے منظور کیا تھا، جس کے بعد صدر نے بھی اس کی توثیق کی۔
نئے قانون کے تحت وفاقی حکومت سوشل میڈیا کو قانون کے دائرے میں لانے کے لیے ملک میں پہلی بار ’سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی‘ (سمپرا) بھی قائم کرے گی۔
مذکورہ اتھارٹی ملک میں اپنی طرز کی پہلی خود مختار اتھارٹی ہوگی، جس سے ملکی تاریخ میں پہلی بار تمام سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس سمیت اسٹریمنگ چینلز کی رجسٹریشن بھی ہوگی۔
قانون کے تحت سوشل میڈیا پروٹیکشن اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کا مرکزی دفتر اسلام آباد میں ہوگا جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں بھی دفاتر قائم کیے جائیں گے۔
اتھارٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی رجسٹریشن، رجسٹریشن کی منسوخی، معیارات کے تعین کی مجاز ہو گی، جب کہ سوشل میڈیا کے پلیٹ فارمز کی سہولت کاری کے ساتھ صارفین کے تحفظ اور حقوق کو بھی یقینی بنائے گی۔


مشہور خبریں۔
سابق رکن کانگریس نے ٹرمپ اور ایران کے حوالے سے ان کے مؤقف پر سخت تنقید کی
?️ 18 فروری 2026سابق رکن کانگریس نے ٹرمپ اور ایران کے حوالے سے ان کے
فروری
الاقصیٰ طوفان آپریشن کے اسرائیلی فوج پر اثرات
?️ 15 جنوری 2024سچ خبریں:ایک متعلقہ رپورٹ میں، اقتصادی اخبار Calcalist نے اعلان کیا کہ
جنوری
اسرائیل نے یمنیوں سے نمٹنے کے لیے امریکا سے مدد مانگی ہے
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی حکومت نے
جولائی
حقائق کو پوری دنیا کے سامنے رکھیں گے:معید یوسف
?️ 13 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق مشیر قومی سلامتی امور معید یوسف
ستمبر
مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ پر صیہونیوں کا زبردست حملہ
?️ 3 فروری 2022سچ خبریں: صہیونی فوجی اور آبادکاروں نے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں اور
فروری
ایف آئی اے شہباز شریف اور حمزہ کا تعلق بے نامی اکاؤنٹس سے ثابت کرنے میں ناکام رہی
?️ 14 اکتوبر 2022 لاہور:(سچ خبریں) لاہور کی خصوصی عدالت کے جج نے کہا ہے
اکتوبر
’حالات جتنے بھی مایوس کن ہوں، ووٹ ضرور ڈالنا ہے‘، اداکاروں کی عوام سے اپیل
?️ 5 فروری 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستانی اداکاروں نے ایک بار پھر عوام سے اپیل
فروری
حکومت نے ایران میں مختلف جرائم میں ملوث 10 ہزار پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کردیے
?️ 30 دسمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت پاکستان نے ایران میں مختلف جرائم میں
دسمبر