?️
سندھ (سچ خبریں) جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ صوبے میں کورونا وائرس کیسز کی صورتحال بہتر ہے اس لیے اسکولز بند نہیں کیے جارہے البتہ جن علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑتا ہے یا جن اسکولز میں کیسز رپورٹ ہوتے ہیں انہیں کچھ عرصے کے لیے بند کیا جاتا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ صوبہ سندھ میں جس طرح اسکولز ابھی چل رہے ہیں وہ اسی طرح چلتے رہیں گے تاہم جن اسکولز میں کیسز سامنے آتے ہیں صرف انہیں بند کردیا جاتا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 2 سے 3 ماہ کے دوران 154 اسکولوں کو مختلف اوقات میں کچھ عرصے کے لیے بند کیا گیا تھا اور آج بھی 12 اسکولز بند ہیں۔
سعید غنی نے مزید کہا کہ اگر کسی علاقے میں وائرس کے کیسز بڑھ جاتے ہیں اور اس علاقے میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانا پڑتا ہے وہ یقینی طور پر ان علاقوں کے اسکولز بھی بند ہوجائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایسا طریقہ کار اختیار کیا جارہا ہے کہ جہاں ضرورت ہے، کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے صرف ان علاقوں کے اسکولوں کو بند کیا جارہا ہے تاہم جہاں ضرورت نہیں ہے وہاں اسکول اسی طرح چل رہے ہیں۔
سعید غنی نے بھی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی اس بات کی تائید کی کہ این سی او سی کے اجلاس میں ملک کے تمام بڑے شہروں کا جائزہ لیا گیا جس میں یہ بات سامنے آئی کہ سندھ اور بلوچستان میں صورتحال خطرناک نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دونوں صوبوں میں وائرس کا پھیلاؤ قابو میں ہے لیکن پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بھی صرف کچھ اضلاع میں کیسز میں اضافے کے باعث اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کیا گیا ہے ورنہ اسکولز وہاں بھی کھلے ہوئے ہیں۔
خیال رہے کہ آج اسلام آباد میں عالمی وبا کے پھیلاؤ اور تعلیمی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کے مخصوص اضلاع میں 11 اپریل اسکولز سمیت تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
تاہم وائرس کا پھیلاؤ دیکھتے ہوئے کن اضلاع میں تعلیمی ادارے بند کیے جائیں گے اس کی صوابدید صوبائی حکومتوں کو دی گئی۔
جس کے بعد وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، گجرات، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، سرگودھا اور شیخوپورہ میں تمام نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 11 اپریل تک بند رکھنے کا اعلان کیا۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ ان اضلاع کے سوا دیگر اضلاع کے تعلیمی ادارے پرانے معمول کے مطابق ہی کھلیں گے۔
دوسری جانب وزیر تعلیم خیبر پختونخوا شہرام خان ترکئی نے کہا کہ کہا کہ پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، نوشہرہ اور بونیر میں تمام تعلیمی ادارے کورونا کیسز میں اضافے کے باعث 11 اپریل تک بند رہیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں مارچ کے ابتدا سے کورونا کیسز کے پھیلاؤ میں ایک مرتبہ پھر تیزی دیکھی گئی اور اسے وائرس کی تیسری لہر قرار دیا گیا۔
گزشتہ 7 روز سے ملک میں 3 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں جس میں سب سے زیادہ متاثر صوبہ پنجاب اور اس کے بعد خیبرپختونخوا ہے ۔پنجاب کے متعدد شہروں میں وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی غرض سے 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن بھی نافذ کردیا گیا تھا ۔
قبل ازیں این سی او سی نے مزید پابندیاں عائد کردی تھیں جو 11 اپریل تک نافذ رہیں گی، این سی او سی نے اپنے اجلاس میں ملک کے ان 10 شہروں میں لاک ڈاؤن لگانے کا فیصلہ کیا تھا جہاں مثبت کیسز کی شرح 8 فیصد سے زائد ہے، اور وہاں ہنگامی صورتحال کے سوا نقل و حرکت کی اجازت نہیں۔ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، حیدرآباد، پشاور، سوات اور مظفرآباد شامل ہیں۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات فوج کی زیرنگرانی کرانے کا مطالبہ
?️ 10 جنوری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جماعت اسلامی
جنوری
الیکشن فنڈز کا معاملہ: سپریم کورٹ میں انِ چیمبر سماعت
?️ 14 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب میں انتخابات کے لیے فنڈز کے اجرا کے
اپریل
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی ضمانتیں منظور
?️ 18 جون 2022لاہور(سچ خبریں)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران ہنگامہ
جون
نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی، وزیر اعظم تین ناموں میں سے ایک کو منظوری دیں گے
?️ 14 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نئے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی
اکتوبر
غزہ کی حمایت ایک مذہبی فریضہ
?️ 9 جون 2024سچ خبریں: حالیہ مہینوں میں غزہ پر صیہونی حکومت کے حملوں اور فلسطین
جون
صیہونی حکومت کے خلاف جاپان کی بے مثال کارروائی
?️ 23 جولائی 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے اپنی پابندیوں کی فہرست
جولائی
What Your Legs Could Be Telling You About Your Heart Health
?️ 18 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego
پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کو غیر آئینی قرار دے دیا
?️ 2 نومبر 2021پشاور(سچ خبریں) پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا م(کے پی) میں بلدیاتی انتخابات
نومبر