?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کا ترقیاتی بجٹ صرف رقم کی تقسیم نہیں، بلکہ عوامی زندگی کو بہتر بنانے کا ایک ویژن ہے۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ ترقیاتی بجٹ پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں، چیئرمین بلاول بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کا تسلسل ہے، صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہے، سندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کیلئے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کئے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔
سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری آمدورفت کی سہولت کیلئے یہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں۔
شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پانچ ایم جی ڈی پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے، جن سے شہر کے پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
مشہور خبریں۔
کورونا پر قابو پانے میں سب سے ناکام ملک
?️ 13 اگست 2021سچ خبریں:یہ سمجھنا مشکل نہیں کہ امریکہ کی کورونا پر قابو پانے
اگست
اب احتجاج نہیں مزاحمت کریں گے‘ حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان کا اعلان
?️ 19 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) وفاق میں حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم
مارچ
چین اور امریکہ کے درمیان جنگ کا کتنا امکان ہے؟
?️ 16 اگست 2022سچ خبریں:امریکہ اور چین کے درمیان ان دنوں کشیدگی میں شدت نے
اگست
کشمیری عوام نے 6 سے 13 جولائی تک ہفتہ شہداء منانے کا اعلان کردیا
?️ 3 جولائی 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارتی حکومت کی جانب سے برہان وانی سمیت متعدد
جولائی
ایران میں 3 صیہونی جاسوس گرفتار
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں:ایرانی سلامتی حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے صیہونی جاسوسی
اپریل
شام کی سب سے بڑی گیس فیلڈ پر امریکہ کا قبضہ
?️ 3 اپریل 2021سچ خبریں:شام کے مقامی باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ ملک
اپریل
صیہونیوں کی لبنان پر زمینی حملے کی دھمکیاں
?️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر لبنان کی سرزمین پر
ستمبر
سپریم کورٹ کا کام ثالثی کرانا نہیں، آئین کے مطابق فیصلے دینا ہے، وزیر اعظم
?️ 26 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم
اپریل