?️
کراچی(سچ خبریں) کورونا کی نئی لہر سے ملک بھرمیں نئے کیسز آنا شروع ہو گئے ہیں اسی دوران گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کے متعدد مثبت کیسز سامنے آگئے ہیں جبکہ کورونا کے خلاف جنگ کے دوران 24 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس میں گذشتہ ایک ہفتے کے دوران کوروناوائرس کے 94 مثبت کیسز سامنے آگیے ہیں اور ان نئے 94 کیسز کے بعد کورونا وائرس سے متاثرہ سندھ پولیس کے افسران و جوانوں کی مجموعی تعداد 6 ہزار 250 ہوگئی ہے۔
ترجمان سندھ پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سندھ پولیس کے 94 افسران و اہلکار کورونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں، اس طرح اس وبا کا شکار ہونے والے افسران و اہلکاروں کی تعداد 6 ہزار 250 ہوگئی ہے۔
کورونا کا شکار اہلکاروں و افسران میں سے 24 زندگی کی بازی ہار چکے ہیں اور اب تک 6104 افسران اور اہلکار صحتیاب ہوچکے ہیں اور 122 اہلکار ابھی بھی زیرعلاج ہیں جبکہ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ اہلکاروں کا مکمل طور پر خیال رکھا جارہا ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر اقدامات کئے جاری ہیں۔
ترجمان سندھ پولیس کے اعلامیے کے مطابق کورونا وائرس کی وباء کے خلاف ہر اوّل دستے کے طور پر کام کرنے والے افسران اور جوان خدمتِ انسانیت کے لیے انتہائی پر عزم اور بلند حوصلہ ہیں جبکہ کورونا کا شکار اہلکاروں اور افسران کا پوری توجہ سے علاج کی جاری ہے اور وہ بھی اس وبا کو شکست دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
دوسری جانب کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 61 ہزار 179 ہوگئی ہے اور فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار 52 ہے اور صوبے میں 4 ہزار 453 اموات ہوچکیں ہیں اور 2 لاکھ 52 ہزار 674 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ملک میں مصنوعی قیادت ہے
?️ 15 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے
اپریل
انتہاپسند وزیر کو برخواست کرنا چاہیے؛صیہونی شہریوں کا مطالبہ
?️ 8 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی ٹیلی ویژن چینل کے 13 کے تازہ ترین سروے کے
مئی
پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد کی چوری پر تشویش کا اظہار کیا
?️ 31 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارت میں جوہری مواد
اگست
اختلاف رائے، گلے شکوے گھروں میں بھی ہوتے ہیں پارٹیز میں بھی:ترجمان پنجاب حکومت
?️ 8 مارچ 2022لاہور( سچ خبریں)ہم سب کو عمران خان کی قیادت پر پورا بھروسہ
مارچ
صیہونی حکومت ایک "سیاسی سونامی” کے گھیرے میں
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: عبرانی زبان ویب سائٹ "واللا” کی رپورٹ کے مطابق، غزہ پٹی
جولائی
امریکی تاریخ کا بدترین صدر
?️ 13 فروری 2021سچ خبریں:امریکہ میں ہونے والے ایک سروے کے مطابق بدترین امریکی صدور
فروری
غزہ جنگ بندی سے اسرائیلی معاشرے کی تباہی
?️ 18 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ جنگ بندی کی منظوری کے
جنوری
اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے بارے میں اہم انکشاف ہوگیا
?️ 5 اپریل 2021تل ابیب (سچ خبریں) اردن میں حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش
اپریل