سندھ میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ

?️

کراچی: (سچ خبریں) صوبے میں قحط جیسی صورتحال سے بچنے کے لیے سیلاب سے متاثرہ کسانوں کو زیادہ گندم اگانے کی ترغیب دینے کے لیے سندھ کابینہ نے گندم کی امدادی قیمت 4000 روپے فی من مقرر کردی ہے۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزرا، مشیران، چیف سیکریٹری اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے مختلف وزرا، مشیران اور معاونین خصوصی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے 9 ہزار روپے فی من کے حساب سے درآمدی گندم خریدی جس کا مطلب یہ ہے کہ دوسرے ممالک کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچایا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اب ہمیں اپنے کاشتکار کے بارے میں سوچنا ہے جسے ابھی بھی سیلاب کے پانی سے اپنی زمین کو دوبارہ حاصل کرنا، اسے بوائی کے لیے تیار کرنا، اور فصل اگانے کے لیے مہنگے بیجوں کا استعمال کرنا ہے، اس لیے بہتر قیمت کا فائدہ ہمارے مقامی کاشتکار کو جانا چاہیے۔

وزیر اعلیٰ کے مشیر زراعت منظور وسان نے کہا کہ زرعی زمین زیر آب آچکی ہے اور پانی نکالنے اور اگلی فصلوں کے لیے کھیتوں کو تیار کرنے کے لیے بہت زیادہ محنت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر گندم کو ایک خاص تناسب سے نہیں اگایا گیا تو صوبے کو قحط جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور کاشتکاروں کو ترغیب کے طور پر زیادہ قیمت کی پیشکش کی گئی ہے۔

کابینہ کے ارکان نے مکمل بحث کے بعد گندم کی فصل برائے سال 23-2022 کے لیے امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔

اجلاس کے شرکا نے فیصلہ کیا کہ محکمہ خوراک یکم اکتوبر سے گندم کا ذخیرہ جاری کرنا شروع کردے گا جبکہ قیمتیں مشیر زراعت منظور وسان، وزرا مکیش چاولہ اور اسمٰعیل راہو، معاونین خصوصی قاسم نوید اور حارث گزدار اور چیف سیکریٹری سہیل راجپوت پر مشتمل ذیلی کمیٹی تجویز کرے گی۔

کابینہ نے ذیلی کمیٹی کو ایک ہفتے میں اپنی سفارشات پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اس کے علاوہ سلیکشن بورڈز/کمیٹیوں کی سفارش پر صوبائی کابینہ نے عمران صمد کی بطور صدر سندھ بینک تعیناتی کی منظوری دی۔

ایک الگ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کو راشن بیگز، ٹینٹ اور مچھر دانی فراہم کرکے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کا فیصلہ کیا۔

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ 6 لاکھ سے زائد بے گھر افراد کیمپوں میں رہ رہے ہیں جب کہ مختلف پیچیدگیوں کے شکار 13 لاکھ 63 ہزار 312 مریضوں کا علاج کیا جاچکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کُل مریضوں میں سے 28 فیصد کو گیسٹرو، 27 فیصد کو جلد کی بیماریاں، 7 فیصد ڈینگی اور ملیریا اور 38 فیصد کو دیگر صحت کے مسائل لاحق ہیں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ کیمپوں میں 5 ہزار 636 حاملہ خواتین رہ رہی ہیں جن میں سے 439 کے ہاں جلد پیدائش متوقع ہے۔

ادھر پی ڈی ایم اے حکام نے اجلاس کو بتایا کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ 83 ہزار 424 خیمے تقسیم کیے جاچکے ہیں اور 9 ہزار 945 تقسیم سے پہلے کے مرحلے میں ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کو ایک لاکھ 45 ہزار 90 ترپالیں فراہم کی گئی ہیں جبکہ 60 ہزار آئندہ چند روز میں موصول ہونے کی توقع ہے۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا کا امریکہ کے خلاف فوجی سیٹلائٹس کی اہمیت پر زور

?️ 20 مئی 2023سچ خبریں:شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے امریکی سازشوں میں

80 ویں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی؛ نیویارک میں ہائی لیول ویک کا انعقاد

?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: بین الاقوامی رہنما ایک ہفتہ کے دوران دنیا کے اہم چیلنجز

امریکی قومی سلامتی کی نئی حکمت عملی

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے حوالے سے فرانسیسی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں

بابر سلیم سواتی اسپیکر، ثریا بی بی ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی منتخب

?️ 29 فروری 2024پشاور: (سچ خبریں) سنی اتحاد کونسل کے بابر سلیم سواتی 89 ووٹ

ایران مخالف امریکی پالیسی تلخ طنز میں بدل گئی ہے: وزارت خارجہ کے ترجمان

?️ 27 اگست 2026سچ خبریں: اسماعیل بقائی، ترجمان وزارت خارجہ ایران، نے ایکس (سابقہ ٹویٹر)

سانچیز: جنگ ایران کے خلاف خاموشی بزدلی اور جرم میں شریک ہونے کے مترادف ہے

?️ 25 مارچ 2026سچ خبریں: ہسپانیہ کے وزیر اعظم نے اشارہ کیا کہ ان کا

میکرون نے حکومت کو گرنے سے بچانے کے لیے پنشن اصلاحات معطل کر دیں

?️ 15 اکتوبر 2025سچ خبریں: فرانسیسی وزیر اعظم نے اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے عدم

شہید نصراللہ نیو مڈل ایسٹ پروجیکٹ کے خاتمے کا سبب بنے: انصار اللہ 

?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: انصار اللہ یمن کے رہنما سید عبدالملک الحوثی کا سید

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے