سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا

سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

?️

کراچی (سچ خبریں)  سندھ میں رواں سال کی آخری انسداد پولیو مہم کا آج سے آغاز ہوگا، مہم کا افتتاح وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کریں گے یہ مہم 19 دسمبر تک جاری رہے گی ،مہم میں 90لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے اس کے علاوہ بچوں کو وٹامن اے کے قطرے بھی دئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں انسداد پولیومہم کا آج سے آغاز ہوگا، مہم کا افتتاح وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کریں گے، انسداد پولیومہم 19 دسمبر تک جاری رہے گی۔ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 90لاکھ سےزائدبچوں کو قطرے پلائے جائیں گے۔

واضح رہے کہ انسداد پولیو مہم حکام نے کہا ہےکہ بچوں کووٹامن اےکےقطرے بھی دیے جائیں گےاور مخصوص علاقوں میں 12سال سے زائدعمرکے افراد کو کورونا ویکسین بھی دی جائے گی۔

یاد رہے گذشتہ ماہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پولیو کے خاتمے کے لیے ٹاسک فورس کے اجلاس میں نیشنل ایمرجنسی ایکشن پلان 23-2022 کی منظوری دی تھی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں پولیو کے حوالے سے کافی کاوشیں کی جارہی ہیں۔ وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے میں مدد کے لیے عالمی اداروں ڈبلیو ایچ او، یونیسف، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور دیگر سے اظہار تشکر کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان سے نکلنا ہمارا سیاہ باب ہے:برطانوی عہدیدار

?️ 12 فروری 2023سچ خبریں:برطانوی ایوان نمائندگان کی دفاعی کمیٹی کے سربراہ ٹوبیاس ایل ووڈ

مغربی کنارے میں صہیونی حملے میں ایک شہید اور چھ زخمی

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:  شہاب نیوز ویب سائٹ کے مطابق جب صیہونیوں کی فلسطینی نوجوانوں

عراق پر حملہ قابل قبول نہیں:مصری صدر

?️ 29 اگست 2021سچ خبریں:بغداد سمٹ میں اپنی تقریر کے دوران مصری صدر نے زور

امریکا آئی ایم ایف کے ذریعے ہم پر دباؤ ڈالے گا:عمران خان

?️ 8 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان  نے کہا کہ امریکا آئی ایم ایف

نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین 

?️ 6 نومبر 2025نیتن یاہو صہیونی پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کی کوشس مین اسرائیلی ذرائع

پاکستان نے ’چین کے بلاک‘ میں شمولیت اختیار نہیں کی، دفتر خارجہ

?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکا اور چین کے درمیان عالمی طاقت کی دشمنی

سید حسن نصراللہ کی تدفین کہاں ہوگی؟حزب اللہ کا اعلان

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کی سیاسی کونسل کے نائب صدر نے سید

امریکی ہتھیاروں کی منڈی

?️ 13 اکتوبر 2022سچ خبریں:اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (SIPRI) کے اعداد و

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے