سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، شیخ رشید

🗓️

راولپنڈی: (سچ خبریں) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بھارت کی آبی دہشتگردی ہے، پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے، سندھ طاس معاہدہ معطلی بھارت کا گھمنڈ ہے، پاکستان کی سلامتی ہمیں جان سے زیادہ عزیز ہے،انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہے، بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کرسکتا۔

پہلگام واقعے کا پاکستان پر بے بنیاد الزام ہے۔بھارت یکطرفہ معاہدہ معطل نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے چپے چپے زمین کی حفاظت کرنا قوم خوب جانتے ہیں۔ وقت آنے پر بھارت کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے۔

پاکستان کی سلامتی کیلئے پوری قوم ایک ہے۔ پاکستانی قوم پاکستان کیلئے زندہ ہے اورپاکستان کیلئے جان دیں گے۔ ہمارے اندرونی اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن جب بات پاکستان کی آتی ہے تو پھر ہم پوری قوم یک جان ہو جاتے ہیں۔

بھارت یاد رکھے کہ ہم ان کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ پاکستانی قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔بھارت نے اگر کوئی جارحیت کی تو اس کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔بھارت کسی بھول میں نہ رہے ہم ان کی چال بازیوں سے اچھی طرح واقف ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل بھی عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پانی روکنا جنگ کے مترادف ہوگا۔

بھارت کسی صورت بھی یکطرفہ طور پرسندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کر سکتا تھا۔ پاکستانی قوم ملک کے چپے چپے کی حفاظت کرنا بہت خوب جانتی تھی۔ وقت آنے پر بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جائیگا، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئیٹر)پر اپنے پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے یہ بھی کہا تھا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا بھارت کی آبی دہشت گردی تھی ۔ بھارت پاکستان کیخلاف پروپیگنڈے کیلئے ایسے ڈرامے رچاتا رہتا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر پاکستانی سرزمین پاکستان کی حفاظت کرنا بخوبی جانتا تھا ۔ وقت آنے پر بھارت کو اس کی زبان میں جواب دیا جائیگا۔

مشہور خبریں۔

فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے خلاف صہیونیوں کی 103 کارروائیاں

🗓️ 24 فروری 2022سچ خبریں:   فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی

 نور بخاری کا ڈپریشن سے نکلنے کے لئے مداحوں کو اہم مشورہ

🗓️ 11 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نور بخاری نے ڈپریشن

آرمی چیف کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، مسئلہ کشمیر و فلسطین پر تبادلہ خیال

🗓️ 16 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی دورہ

اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی بھوک ہڑتال

🗓️ 19 مارچ 2022سچ خبریں:  اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی اسیرون نے بھوک ہڑتال کرنے

غزہ جنگ کے بارے میں بائیڈن کا ایک اور جھوٹ

🗓️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے آغاز سے دو

عمران خان نے جیل سے نکال کر گھر میں نظربند رکھنے کی ڈیل مسترد کردی

🗓️ 28 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے جیل سے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر اظہارتشویش

🗓️ 25 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

پاک چین عسکری قیادت کی ملاقات

🗓️ 12 جون 2022چین(سچ خبریں)چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے