?️
کراچی (سچ خبریں) سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری دے دی، کابینہ کی منظوری کے مطابق کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ محکمہ تعلیم کامجموعی بجٹ13 فیصد بڑھا کر 268.424 ارب کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ کی صدارت میں کابینہ کااجلاس ہوا ، اجلاس میں کابینہ کوبجٹ سےمتعلق بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں20فیصداضافہ کیاجارہاہے، محکمہ تعلیم کامجموعی بجٹ13 فیصد بڑھا کر 268.424 ارب ، محکمہ صحت کامجموعی بجٹ 20فیصدبڑھاکر181.217ارب اور بلدیاتی اداروں کی گرانٹ کوبڑھاکر82ارب روپے کر دیا گیا ہے۔
اجلاس میں سندھ کابینہ نےسرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 20فیصداضافےکی منظوری دے دی ، ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سندھ میں کم سے کم تنخواہ 25 ہزار روپے مقرر کردی گئی اور سندھ حکومت کی جانب سے بجٹ میں نیا ٹیکس شامل نہیں کیا گیا۔
سندھ کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ کی منظوری دے دی ، نئےمالی سال کےبجٹ کامجموعی حجم14کھرب77ارب روپےہے ،اجلاس میں پلاننگ ڈپارٹمنٹ نےاگلےمالی سال کی اےڈی پی کےحوالے سےبریفنگ دی اور مالی سال کی ڈمانڈز فارگرانٹس اورسپلیمینٹری گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بجٹ دستاویزات پر دستخط کردیئے۔
مشہور خبریں۔
برلن، واشنگٹن اور پیرس زیلنسکی کو کنٹرول کرتے ہیں: جرمن اخبار
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں: جرمن تجزیہ کار کرسٹوف شلٹز نے ڈائی ویلٹ اخبار
اگست
وزیر داخلہ نے ملک بھر میں غیر معمولی سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کر دی
?️ 22 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملک بھر میں
جنوری
زائرین کیلئے کوئٹہ سے ایران اور عراق براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی، وزیر دفاع
?️ 5 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ
اگست
حکومت نے ایف بی آر سے ٹیکس پالیسی بنانے کا اہم اختیار واپس لے لیا
?️ 15 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے
فروری
امریکہ میں پیدائش کے حقِ شہریت پر تنازع
?️ 27 ستمبر 2025سچ خبریں:امریکہ نے سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ اس
ستمبر
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی نادرا ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کے آڈٹ، بورڈ معطل کرنے کی ہدایت
?️ 17 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے قومی احتساب
جون
کیا الیکشن کمیشن ایک خود مختار ادارہ ہے؟
?️ 13 اگست 2024سچ خبریں: الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک خود مختار ادارہ ہے جو
اگست
غزہ پر حملے میں صیہونی حکومت کو 300 ملین ڈالر سے زیادہ کا نقصان
?️ 20 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی حلقوں نے انکشاف کیا ہے کہ اس حکومت کے لیے
اگست