سندھ حکومت کے پاس بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو۔ عظمی بخاری

عظمی بخاری

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے میئر کراچی مرتضی وہاب کے بیان پر ردعمل دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق عظمی بخاری نے کہا کہ عید والے دن بھی مرتضی وہاب اپنی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا گراؤنڈ پر جانا ضروری نہیں، 1 لاکھ 40 ہزار ورکرز، انتظامیہ اور وزراء گراؤنڈ پر موجود ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اس وقت مقصد آلائشیں اٹھانا اور صوبے کی خوبصورتی برقرار رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2 دن سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اوران کے وزرا کی فوج منظر عام سےغائب ہے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے۔
عظمی بخاری نے یہ بھی کہا کہ 16 سال سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، بات میڈیا مینجمنٹ کی نہیں، جو میڈیا کو دیکھائی دے رہا ہے، وہی میڈیا دکھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کے پاس نہ بتانے کو کچھ ہے نہ دکھانے کو کچھ ہے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، ایک محاورہ ہے محنت کر حسد نہ کر۔

مشہور خبریں۔

کراچی میں ڈینگی وائرس جیسے وائرس کا انکشاف

?️ 12 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں)شہر کراچی میں ایسے وائرس کا انکشاف ہوا ہے جس

صہیونیوں کو اب بھی الاقصیٰ طوفان آپریشن کا خوف

?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل ہیوم کے رپورٹ مطابق قدس مرکز برائے خارجہ اور

پنجاب حکومت سیلاب زدگان کی مدد کرنے میں ناکام ہوچکی۔ وقار مہدی

?️ 7 اکتوبر 2025کراچی (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر وقار مہدی کا کہنا

ٹرمپ کرسمس سے پہلے غزہ امن منصوبے کے دوسرے مرحلے کا اعلان کریں گے:امریکی اخبار

?️ 8 دسمبر 2025سچ خبریں:امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نیا عیسوی سال

’قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘، دفتر خارجہ کا امریکا کو جواب

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق

شام کے سابق مفتی اعظم کی شہادت کی متضاد خبریں

?️ 11 جون 2025سچ خبریں: میڈیا نے سابق سوری مفتی شیخ احمد بدرالدین حسون کے

صیہونی ریاست پر غزہ کے خلاف جنگ کے تباہ کن اثرات

?️ 15 جنوری 2025سچ خبریں:غزہ کے خلاف مسلسل جنگی کارروائیوں کے نتیجے میں اسرائیل کو

حزب اللہ ایک تشویشناک مساوات مسلط کر رہی ہے: صیہونی نیٹ ورک

?️ 7 جون 2026 سچ خبریں:  صہیونی نیٹ ورک کان نے اعتراف کیا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے