سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا

سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا

🗓️

کراچی (سچ خبریں)سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا ہے  حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کل تک 9اگست کےحوالےسےنیانوٹی فکیشن آجائے گا، جس میں آسانیاں بھی دی جائیں گی پرامیدہوں کہ ویکسی نیشن کی تعدادمزیدبڑھےگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلےسندھ میں 50سے55ہزارویکسی نیشن ہورہی تھی، سم بند کرانے کا فیصلہ ویکسی نیشن میں گیم چینجرثابت ہوا، ہمیں اپنی جان کی پرواہ نہیں موبائل سم کی پرواہ ہے، فیصلے کے بعد ویکسی نیشن کو 2لاکھ یومیہ تک پہنچایا۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی میں ایک لاکھ 60ہزارافرادنےتین دن میں یومیہ ویکسی نیشن کرائی، اب تک ویکسی نیشن میں ضلع جنوبی اورشرقی آگےرہے، پرامیدہوں کہ ویکسی نیشن کی تعدادمزیدبڑھےگی۔

ترجمان نے کہا کہ ہم نےایک دن میں 2لاکھ 90ہزارویکسی نیشن کی جوبڑانمبرہے، جوویکسی نیشن 50ہزارتھی آج وہ 3لاکھ کاہندسہ چھورہی ہے، حیدرآباد، میرپور خاص اورسانگھڑ میں اچھی تعداد میں ویکسی نیشن ہورہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کیسزجیسےبڑھ رہےتھےویسےاب نہیں بڑھ رہے، محرم ہماری لیےکوورناکےحوالےسےایک اورٹیسٹ ہوگا، کوشش ہےکہ چھوٹےپیمانے پر دینی اجتماعات کے لیے ویکسی نیشن کا انتظام کیا جائے۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری کوشش ہےکہ لوگ ویکسی نیشن لگوانےکےلیےباہرنکلیں، گزارش ہےماسک کوٹھیک طریقےسےپہنیں تاکہ کوروناکےخلاف جنگ جیت سکیں، مخالفت پرنہیں کام کرنے پر یقین رکھتاہوں، ہم لوگوں کی مدد سے تمام کام کریں گے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کوشش ہےشہریوں کےتعاون سےشہرمیں مثبت تبدیلی لاسکیں، فیصلہ کیاتھاکہ 9اگست کوصورتحال دیکھ فیصلہ کریں گے، کل تک 9اگست کےحوالےسےنیانوٹی فکیشن آجائےگا، نئےنوٹی فکیشن میں آسانیاں بھی دی جائیں گی۔

مصطفیٰ کمال کے بیان کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مصطفیٰ کمال سڑکوں پرآناچاہتےہیں توماسک پہناکرآئیں، ابھی جوجنگ ہےوہ سیاسی نہیں ہے،ہم سب کوایک پیغام دیناچاہیے، سب ایک ہی پیغام دیں کہ ماسک پہنیں اورویکسی نیشن کرائیں۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ 30سے35دن ذمےداری دکھائی توکوروناکیس کم ہوناشروع ہوجائیں گے، صورتحال بہتر ہوئی تواسکولوں کوبھی کھول دیا جائے گا، ہمیں فیومی گیشن کے عمل کو تیز کرنے کی ضرورت ہے۔

مشہور خبریں۔

ہیمبرگ کے اسلامی مرکز کے نائب سربراہ برطرف

🗓️ 19 جون 2022میڈیا ذرائع نے ہفتہ کے روز اطلاع دی ہے کہ جرمنی میں

یمنی عوام کو بے مثال بھوک کا سامنا ہے:متعدد بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ

🗓️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:متعدد عالمی تنظیموں نے یمن میں بے مثال بھوک اور انسانی

ملک کے کچھ شہروں میں کورونا صورتحال سنگین ہو گئی

🗓️ 3 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی وبا کورونا وائرس ملک کے کچھ شہروں میں

صالح العروری شہادت کیسے ہوئی؟

🗓️ 3 جنوری 2024سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل زیاد النخالہ نے

پاراچنار نقل و حمل کے راستوں کی رکاوٹ

🗓️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: کرم کے علاقے میں مرکزی سڑک مسلسل 73 دنوں سے

جوہر ٹاؤن دھماکے میں ملوث تمام افراد کو گرفتار کر لیا گیا: بزدار

🗓️ 28 جون 2021لاہور(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے

مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسماری مہم کو فوری طور پر روکا جائے، متاثرین کو معاوضہ دیاجائے: ایمنسٹی انٹرنیشنل

🗓️ 7 فروری 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مقبوضہ

بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 462 نئے کیسز رپورٹ

🗓️ 1 دسمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) ایڈز کنٹرول پروگرام کے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار بلوچ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے