سمندری طوفان "تاؤتے” کراچی سے صرف800 کلومیٹر دور

سمندری طوفان "تاؤتے" کراچی سے صرف800 کلومیٹر دور

?️

کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آج رات گئے بھارتی گجرات سے گزرے گا سمندری طوفان”تاؤتے” کراچی سے 800 کلومیٹر دوری پرآگیا ہے ، تاہم طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا اور  پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے 800 اور ٹھٹھہ سے 730 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان آج رات گئے بھارتی گجرات سے گزرے گا تاہم سمندری طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔

سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسم شدید گرم رہے گا اور گرد آلود ہوائیں آج بھی جاری رہیں گی اور شہر میں پارہ 43 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا، طوفان دور ہونے کے باعث بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہےگی۔

یاد رہے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے ساتواں الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ تاؤتے طوفان کا رخ 15 کلومیٹر کی رفتار سے شمال کی طرف ہوگیا ہے اور طوفان کراچی کےجنوب اور جنوب مشرق سے 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کے شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے امکانات ہیں ، طوفان 17 مئی کی رات کو بھارتی گجرات کو پار کرے گا ، جس کے باعث ٹھٹہ، سجاول ، بدین ، تھرپارکر ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں 17 سے 19 مئی کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سمندر میں تغیانی کے باعث ماہی گیر 19 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔

مشہور خبریں۔

بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار

?️ 2 جنوری 2023سچ خبریں:    بغداد ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور حاج

خدیجہ شاہ کئی ماہ بعد فیشن ڈیزائننگ میں دوبارہ واپس آگئیں

?️ 2 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) فیشن ڈیزائنر اور پاکستان تحریک انصاف کی سپورٹر خدیجہ

اگلے چیف جسٹس کی تقرری کا اعلان کیا جائے، عمران خان

?️ 25 ستمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سابق وزیر اعظم و بانی پی ٹی آئی عمران

ہم پر الزام لگانے والوں کو جھوٹ بولنے پر عدالت سے سزا ہوئی، جویریہ سعود

?️ 6 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ، لکھاری، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان جویریہ سعود

بائیڈن کا دماغ کام نہ کرنے کا ایک اور ثبوت

?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی صدر کی زبانی غلطیوں کا سلسلہ جو کچھ عرصے سے

مزدوروں کو کم اجرت،ملازمت کے عدم تحفظ جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان ورکرز فیڈریشن

?️ 1 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ورکرز فیڈریشن  نے مزدوروں کے عالمی دن

ایران کی آزادی کے دعوے سے لے کر امریکہ کے مسائل حل کرنے تک بائیڈن کی ناکامی

?️ 6 نومبر 2022سچ خبریں:امریکہ کے اندرونی مسائل کو حل کرنے میں ناکامی کی وجہ

کیا ٹرمپ کو 6 جنوری کے مجرموں کی معاف کرنا چاہیے تھا؟ ٹرمپ کے قریبی ساتھی کی زبانی

?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کے قریبی ساتھی نے 6 جنوری 2021 کے فسادات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے