?️
کراچی (سچ خبریں) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان آج رات گئے بھارتی گجرات سے گزرے گا سمندری طوفان”تاؤتے” کراچی سے 800 کلومیٹر دوری پرآگیا ہے ، تاہم طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہو کر گزرے گا اور پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر میٹ سردارسرفراز کا کہنا ہے کہ سمندری طوفان کراچی سے 800 اور ٹھٹھہ سے 730 کلومیٹر دور ہے، سمندری طوفان آج رات گئے بھارتی گجرات سے گزرے گا تاہم سمندری طوفان سے پاکستانی ساحلی پٹی کو کوئی خطرہ نہیں۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ کراچی میں موسم شدید گرم رہے گا اور گرد آلود ہوائیں آج بھی جاری رہیں گی اور شہر میں پارہ 43 ڈگری تک جاسکتا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان پاکستان کی ساحلی پٹی سے دور ہوکر گزرے گا، طوفان دور ہونے کے باعث بارش کا امکان ختم ہوگیا ہے تاہم گرم ہواؤں کے باعث لو کی صورتحال رہےگی۔
یاد رہے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان کے حوالے سے ساتواں الرٹ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ تاؤتے طوفان کا رخ 15 کلومیٹر کی رفتار سے شمال کی طرف ہوگیا ہے اور طوفان کراچی کےجنوب اور جنوب مشرق سے 1000 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سمندری طوفان کے شمال اور شمال مغرب کی جانب بڑھنے کے امکانات ہیں ، طوفان 17 مئی کی رات کو بھارتی گجرات کو پار کرے گا ، جس کے باعث ٹھٹہ، سجاول ، بدین ، تھرپارکر ، میرپورخاص، عمرکوٹ اور سانگھڑ میں 17 سے 19 مئی کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔سمندر میں تغیانی کے باعث ماہی گیر 19 مئی تک گہرے سمندر میں جانے سے گریز کریں۔


مشہور خبریں۔
ترکی اور پاکستان کے درمیان معاہدہ
?️ 12 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان
اگست
سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں چار اسلامی میوزیم کی تعمیر
?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:سعودی عربین میوزیم کمیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر نے کہا کہ کمیشن
دسمبر
ایپل نے نئی اپ ڈیٹ پیش کردی
?️ 14 جنوری 2022نیویارک ( سچ خبریں) امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی
جنوری
زیڈ جنریشن فلسطین کو کیسے آزاد کرائے گی؟
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطین کی زیڈ جنریشن صیہونیوں کے لیے حل کے بغیر ایک
اپریل
پی آئی اے عملے کے پاسپورٹ ضبط کرے گی
?️ 1 فروری 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے
فروری
روسی تیل کی آمد سے رجیم چینج کے دعویداروں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہو گیا، وزیراعظم
?️ 15 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ روسی تیل
جون
متحدہ عرب امارات میں چین کی خفیہ بندرگاہ کی تعمیر
?️ 20 نومبر 2021سچ خبریں: وال سٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا کہ امریکی انٹیلی جنس
نومبر
امریکہ فوری طور پر تائیوان کو ہتھیاروں کی فروخت بند کرے: چین
?️ 27 اکتوبر 2024سچ خبریں: یو ایس ڈیفنس سیکیورٹی کوآپریشن ایجنسی نے اعلان کیا کہ
اکتوبر