سمجھ نہیں آیا ججوں نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی۔ بیرسٹر عقیل ملک

عقیل ملک

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ججز نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے کی کوشش کی ہے، سمجھ نہیں آیا کہ ججوں نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ججز کی اس درخواست کے لیے سپریم کورٹ صحیح فورم نہیں، سپریم کورٹ کے رولز اپنا لیے گئے ہیں، وفاقی آئینی عدالت نے مکمل طور پر اپنا لیے ہیں۔ بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ آئینی عدالت قائم ہو چکی ہے، اب آئینی نوعیت کے تمام کیسز آئینی عدالت سننے کی مجاز ہوگی، سمجھ نہیں آیا کہ ججوں نے درخواست سپریم کورٹ میں کیوں دی؟۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ججز نے درخواست دی جس پر اعتراض لگا، 27ویں ترمیم کے بعد اس درخواست کو سننے کی مجاز آئینی عدالت ہی ہے، ججز کی یہ درخواست آئینی عدالت میں ہی دائر ہونی چاہیے تھی۔ بیرسٹر عقیل ملک نے مزید کہا کہ ججز کی آزادی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا گیا، ججز کے ٹرانسفر کا جو اختیار صدر مملکت کو تھا وہ جوڈیشل کمیشن کو سونپ دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ججز کا استعفیٰ دینا ان کا استحقاق ہے، ججز کے استعفوں سے متعلق غلط تاثر قائم کیا جا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ جنگ میں شہید ہونے والے صحافیوں کی تعداد میں اضافہ

?️ 29 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں ایک اور صحافی کی شہادت کے ساتھ

کیا افغانستان کے مستقبل میں خواتین کی شرکت ہوگی؟

?️ 13 دسمبر 2024سچ خبریں: افغانستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی

اسرائیل غزہ میں نسلی صفائی کرنے کے درپے

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائیلی قبضہ کاروں کے

بجلی 5 روپے 62 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کا امکان

?️ 16 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے عوام پر ایک اور بجلی بم گرانے کی

سعودی حکومت کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے خانۂ کعبہ کے زائرین سمیت تمام

زیلینسکی اور پوٹن کے درمیان جلد ملاقات متوقع

?️ 21 اگست 2025سچ خبریں: صدر فرانس ایمانوئل مکرون کا کہنا ہے کہ انہیں توقع

پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف پر پابندی لگانے کی قرارداد پر پیپلز پارٹی کی مخالفت

?️ 30 نومبر 2024 لاہور: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی اہم اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی (پی

اسرائیل نے مغربی ممالک کو بھی مشکل میں ڈال دیا

?️ 10 جون 2024سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ بنی گانٹز اور

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے