سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری، کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔ مریم نواز

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ ضروری ہے کھلا نہیں چھوڑ سکتے۔

صوبائی دارالحکومت میں مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مجموعی سکیورٹی صورتِ حال پر غور اور آپریشن ضرب للحق میں کامیابی پر اظہار تشکر اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ اجلاس میں پاک سرزمین کے دفاع کے لئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے کرنل گل فراز اور دیگرشہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اجلاس کے دوران صوبے میں امن و امان سے متعلق امور کا جائزہ لیا اور اداروں کے درمیان مؤثر اشتراک کار پر اظہار اطمینان کیا جب کہ عوام کے تحفظ کے لئے حکومت پنجاب کے پیشگی سکیورٹی اقدامات پر بریفنگ دی۔ مریم نواز شریف نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لئے مشترکہ اقدامات اشتراک کاراور تعاون کی ضرورت پر زور جب کہ کچہ کے ایریا میں سکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا۔

اُن کا اپنی گفتگو میں کہنا تھا کہ پاکستان اور پاکستان کی لیڈرشپ پر فخر ہے، پاکستان کو مختلف چیلنج کا سامنا ہے لیکن اللہ تعالیٰ کامیابی سے نواز رہا ہے، ایران جنگ کے بعد پنجاب میں ناخوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے فوری طور پر امن وامان کنٹرول کرنے پر توجہ مرکوز رکھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دُکھ اور سوگ کی کیفیت میں پولیس کو پرامن مظاہرین سے محبت احترام سے پیش آنے کی ہدایت کی، لاہور پولیس نے مظاہروں کی وجہ سے درپیش صورت حال کو بخوبی سنبھالا اور پرامن مظاہرین کی حفاظت کے لیے موجود ہوتی ہے، مظاہرین کو افطاری بھی پیش کی گئی۔

مشہور خبریں۔

سان فرانسسکو میں بڑھتے ہوئے جرائم اور کیلیفورنیا کے بکھرے ہوئے خواب

?️ 2 اپریل 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چند سالوں

وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، پاکستانی معیشت کیلئے چینی تعاون کو سراہا

?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے امریکا کے شہر

 امریکی سینیٹر کا اسرائیلی شاباک کے نئے سربراہ کی تقرری پر ردعمل  

?️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:امریکی سینیٹر لنڈسی گراہم نے اسرائیلی حکومت کی جانب سے

سعودی عرب کے ابہا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ڈرون حملہ

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:یمن کی فوج اور عوامی کمیٹیوں کے ترجمان نے جمعہ کی

کشمیری ایک روز ضرور بھارتی تسلط سے آزادی حاصل کریں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 28 مارچ 2024سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں

حکومت نے ویکسینیشن نہ کرانے والوں پر مزید پابندیاں عائدکرنے کا عندیہ دے دیا

?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے  گذشتہ

بھارت میں کورونا وائرس کا قہر، دریائے گنگا میں ہر طرف لاشوں کا ڈھیر، لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا

?️ 11 مئی 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر جاری

فلسطین کے بارے میں آیت اللہ خامنہ ای کا موقف؛عربی اخباروں کی سرخیاں

?️ 7 اکتوبر 2024سچ خبریں: آیت اللہ خامنہ ای کے گزشتہ نماز جمعہ کے خطبے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے