?️
اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کے ہمراہ میڈیا بریفنگ کے دورانوزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سفرا کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں بلخصوص مزدوروں کی تکالیف کو دور کرنے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر مسلم لیگ (ن) کی تنقید پر حیرت ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ایک وزیر اعظم اشرافیہ کے مقابلے میں مزدوروں کے ساتھ کھڑا ہے اور یہ ہی ہمارا منشور ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا خیال ہے کہ وزیر اعظم کو مزدوروں کی بات نہیں کرنی چاہیے کیونکہ اس سے عالمی سطح پر سبکی ہوئی ہے۔
فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ واقعات کے تناظر میں وزیر اعظم عمران خان کو بیان دینا پڑا، ایک سفارتخانے کے خلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔
وفاقی وزیر نے بتایا کہ ‘بیرون ملک مقیم ایک پاکستانی خاتون کا دوران ملازمت متعدد مرتبہ ریپ کیا گیا اور جب وہ سفارتخانے مدد کے لیے پہنچی تو عملے کے رکن نے کہا کہ تمہاری متعدد مرتبہ طلاق ہوئی ہیں کیوں نہ تمہیں پولیس کے حوالے کردوں’۔فواد چوہدری نے بتایا کہ وہ خاتون اس قدر خوفزدہ ہوئیں کہ واپس اسی گھر میں چلی گئی جہاں اس کے ساتھ ریپ ہوا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس رویے پر وزیر اعظم بات نہیں کریں گے تو کون کرے گا؟
فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کو مخاطب کرکے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق اور انتخابی اصلاحات کے خلاف ہیں تو بتائیں کہ آخر آپ کی سیاست کیا ہے؟
انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران سیکڑوں پاکستانیوں کی ملک واپس کے عمل میں سفرا کا کردار قابل تحسین ہے اور وزیر اعظم عمران خان نے خود تعریف کی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایسے بھی واقعات ہیں کہ سفارتخانے کے عملے نے پتھر رکھ کر راستے بند کردیے تاکہ کوئی مزدور نہ آسکے۔
علاوہ ازیں کراچی میں قومی اسمبلی کے حلقے 249 میں ووٹ کی دوبارہ گنتی کے حوالے سے وزیراطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہلے ہی مطالبہ کردیا تھا کہ یہ معاملہ دوبارہ گنتی کا نہیں بلکہ دوبارہ الیکشن کا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی کے ضمنی انتخاب میں ہونے والی دھاندلی سے واضح ہوگیا کہ انتخابی اصلاحات کس قدر ضروری ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کیوں بار بار اس پر زور دے رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا ہم مسلم لیگ (ن) سے بات کرنے کے لیے تیار ہیں لیکن آپ سنجیدہ رویہ اختیار کریں۔
علاوہ ازیں فواد چوہدری نے کہا کہ کابینہ نے کل رات جرنلسٹ پروٹیکشن ایکٹ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت میڈیا مالکان متنازع جگہوں پر رپورٹنگ پر جانے والے صحافیوں کو حفاظتی سامان فراہم کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اگر کسی صحافی کو کوئی نقصان ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری میڈیا مالکان پر عائد ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ قانون کے تحت کوئی بھی صحافی ہو اس سے ذرائع نہیں پوچھے جائیں گے۔
اس موقع پر مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ آن لائن شاپنگ کی بڑی بین الاقوامی کمپنیوں میں سے ایک ایمیزون کی جانب سے پاکستان کو آئندہ چند روز میں سیلر لسٹ میں شامل کرلیا جائے گا جس کے بعد ایکسپورٹ کا ایک اور راستہ کھل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اشیا کے معیار پر مشاورت کے بعد ابتدائی بنیادوں پر ایمیزون نے 40 ایکسپورٹرز کی منظوری دی تھی۔
مشیر تجارت نے کہا کہ لیکن اب نوجوان ملک سے بیرون ملک اپنی تیار کردہ مصنوعات کو فروخت کرسکیں گے۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ اس میں کئی چیلنجز کا سامنا بھی ہے جس میں قابل ذکر کوریئر سروسز ہیں جنہیں اپنی کارکردگی کو بہتر کرنا ہوگا تاکہ وقت پر سامان یا چیز کی ترسیل ممکن ہوسکے۔
عبد الرزاق داؤد نے کہا کہ اگر کسی ایکسپورٹرز کے ذریعے کوئی چیز بیرون ملک پہنچی اور اس پروڈکٹ کا معیار بتائے گئے معیار کے عین مطابق نہیں ہوا تو ایمیزون کو شکایت موصول ہونے پر ایکسپورٹر کو خارج کردیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایمیزون کے نظام کو استعمال کرنے کے لیے پاکستانی سیلرز کو ٹریننگ دینے کی بھی ضرورت ہے۔
آئی ٹی شعبوں میں ایف بی آر کے نوٹس سے متعلق ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کے ساتھ گزشتہ روز بھی بات ہوئی ہے۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اب ایمیزون بھی شامل ہے اس لیے آئندہ بجٹ میں اس مسئلے کا حل پیش کریں گے۔


مشہور خبریں۔
آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر اقوام متحدہ کی کانفرنس، اسرائیل اور امریکہ کی برہمی
?️ 23 ستمبر 2025آزاد فلسطینی ریاست کے قیام پر اقوام متحدہ کی کانفرنس،اسرائیل اور امریکہ
ستمبر
افغانستان میں امن کیلئے عالمی برادری کے ساتھ تعاون کریں گے: دفتر خارجہ
?️ 3 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) دفتر خارجہ نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے پیش
ستمبر
قاہرہ شام کے ساتھ اتحاد اور استحکام کا خواہاں
?️ 21 اگست 2023سچ خبریں:شام کے لیے اقوام متحدہ کے ایلچی گیئر پیڈرسن نے مصر
اگست
لانگ مارچ ’حتمی مرحلے‘ میں داخل، عمران خان آج راولپنڈی جانے کیلئے تیار
?️ 26 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے کہا
نومبر
کیا تیونسی عوام صیہونی مخالف ہیں؟
?️ 15 اگست 2023سچ خبریں: تیونس کی تجارتی تنظیموں کے ترجمان نے صیہونی دشمن کے
اگست
شمالی عراق میں اسرائیل کے اسٹریٹجک مرکز کو نشانہ بنایا گیا ہے:صیہونی اخبار
?️ 15 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے اعتراف کیا کہ عراق کے اربیل
مارچ
چیف جسٹس اختیارات بل: سپریم کورٹ کے حکم امتناع پر پاکستان بار کونسل کی رائے تقسیم
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی کے انتخابات اور چیف جسٹس کے اختیارات
اپریل
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی، ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں، شہباز شریف
?️ 20 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ
اپریل