?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستانی سفارتخانوں کو اپنا رویہ بدلنا یو اے ای اور سعودی عرب سے سب سے زیادہ ترسیلات آتی ہیں اور یہیں سے شکایات بھی بہت زیادہ آتی ہیں اب سفارتخانوں کا ناروا طرز عمل مزید نہیں چل سکتا، اچھا کام قابل تعریف ہوگا۔
انہوں نے بیرون ممالک تعینات پاکستانی سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانیوں کیلئے کیا کرنا چاہیے، میں نے ابھی تک اتنی توجہ نہیں دی جتنی دینی چاہیے تھی، میرا اورسیز پاکستانی کے طور پر میرا بہت تجربہ ہے، وہاں ایمبیسی میں جب میرا تعارف ہوتا تھا، تو مجھے اس کا تجربہ تھا، میری خواہش تھی میں وزیراعظم بنا تو اورسیز کیلئے کام کروں گا۔برطانیہ میں 90ء کی دہائی میں جو سفارتخانے ہوتے تھے، ہمارے سفیروں کا لیبر کے ساتھ بہت برا رویہ ہوتا تھا۔
حال ہی میں سعودی عرب سے سفارتخانے کی شکایات آئی ہیں ، کہ ایمبیسی تعاون نہیں کرتی۔ انہوں نے کہا کہ اگر وسائل کی کمی ہے تو ہمیں بتائیں، فراہم کریں گے۔ سعودی سفارتخانے سے متعلق شکایات پر ہائی لیول انکوائری ہوگی۔ سفارتخانوں کا کام اپنے شہریوں کو سروس دینا ہے۔
سعودی عرب اور یواےای سے سب سے زیادہ ترسیلات پاکستان آتی ہیں۔سعودی عرب اور یواےای سفارتخانوں سے متعلق زیادہ شکایات آئیں۔ یواےای اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے کا رویہ پاکستانیوں سے نامناسب ہے۔ سٹیزن پورٹل پر سعودی سفارتخانے سے متعلق شکایات پر ہائی لیول انکوائری ہورہی ہے۔ پاکستانیوں سے سفارتکاروں کی لاتعلقی کا رویہ ناقابل قبول ہے۔ جو اچھا کام کریں گے ان کی تعریف کریں گے،غلط کام پر کارروائی ہوگی۔ پاکستانی سفارتخانے جس طرح چل رہے ہیں اس طرح مزید نہیں چل سکتے۔ سفارتخانوں کا نوآبادیاتی دور والا رویہ قبول نہیں۔ خواہش ہےکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے سفیروں کا رویہ بہتر رہے۔


مشہور خبریں۔
پیپلزپارٹی نے لیول پلیئنگ فیلڈ کا معاملہ ’متعلقہ حلقوں‘ کے سامنے رکھ دیا
?️ 9 اکتوبر 2023 کراچی: (سچ خبریں) جنوری میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے پیش نظر
اکتوبر
آئی ایم ایف مشن کی پاکستانی وفد سے ملاقات، معاشی استحکام کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر زور
?️ 14 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)
مارچ
غزہ کی گیس پر صیہونی حکومت کی نظریں
?️ 18 نومبر 2023Felicity Arbuthnot ایک آزاد صحافی ہے جس نے 10 سال پہلے لکھا
نومبر
صیہونیوں کی تازہ ترین دہشتگردی
?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: صہیونی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شمال میں ایک کیمپ
ستمبر
سام سنگ اپنا سستا ترین 5 جی فون پیش کرے گی
?️ 18 مئی 2021سیئول(سچ خبریں) جنوبی کورین کمپنی اب اپنا سب سے سستا 5 جی
مئی
دنیا کی بڑی طاقتوں کے درمیان تصادم کا امکان بڑھتا جا رہا ہے: امریکی جنرل
?️ 6 اپریل 2022سچ خبریں: روسی نیٹ ورک نے کہا کہ جیسے جیسے دنیا زیادہ
اپریل
ہفتہ وار مہنگائی بدستور 44 فیصد سے زائد
?️ 8 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 6 اپریل کو
اپریل
برطانوی وزیر دفاع کا نیتن یاہو کے خلاف بیان
?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر دفاع نے آج ایک انٹرویو میں صہیونی وزیر
جنوری