🗓️
کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سعودی فنڈ برائے ڈویلپمنٹ اور اسٹیٹ بینک کے درمیان معاہد ہ ہوا ہے ، معاہدے کے تحت سعودی فنڈ پاکستان کو3ارب ڈالر کی فراہم کرے گا۔رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ بنے گی، معاہدے کی دستاویزات پر چیف ایگزیکٹوسعودی فنڈ ڈویلپمنٹ سلطان بن عبدالرحمان المرشداور گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان رضا باقر نے دستخط کیے، معاہدے کے تحت سعودی فنڈ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو3ارب ڈالر کی فراہم کرے گا، جس کے بعد یہ رقم اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے بیرونی ذخائر کا حصہ بن جائے گی۔
اسٹیٹ بینک میں رقم جمع ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر کو تقویت ملے گی۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ رقم پاکستان کے زرمبادلہ کے بیرونی ذخائر کو مستحکم کرنے کیلئے مدد کے طور پر فراہم کی گئی ہے۔ اس سے پاکستان کو کورونا وباء کے اثرات سے نکلنے میں بھی مدد ملے گی۔ پاکستان اور سعودعرب کے درمیان خطیر رقم فراہم کرنے کا معاہدہ دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کی عکاسی کرتا ہے ، پاکستان اور سعودی عرب مستقبل میں اقتصادی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے بھی پرعزم ہیں۔
اس سے قبل وفاقی مشیر خزانہ شوکت ترین نے بھی کہا تھا کہ سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کے ڈیپازٹ جلد مل جائیں گے، حکام کے دستخط کے بعد سعودی عرب ڈیپازٹس اور ادھار تیل کی مد میں امداد جلد جاری کردے گا، حکام کی جانب سے دستخط بھجوائے جا رہے ہیں۔
مشہور خبریں۔
نصر اللہ دھمکی دیتے ہیں تو ہم جنگ کے لیے تیار ہو جاتے ہیں:صیہونی تجزیہ کار
🗓️ 24 اگست 2022سچ خبریں:ان دنوں سید حسن نصر اللہ کی مسلسل تقاریر اور بحیرہ
اگست
بائیڈن نے وائٹ ہاؤس کے نئے ترجمان کا تعارف کرایا
🗓️ 6 مئی 2022سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے Karin Jean-Pierre کو وائٹ ہاؤس
مئی
طالبان کی حکومت تسلیم کرنے سے متعلق پنجاب گورنر کا اہم مشورہ
🗓️ 16 اگست 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے طالبان حکومت تسلیم
اگست
کیا امریکہ کو غزہ سے متعلق سلامتی کونسل کی قرارداد ویٹو کرنا چاہیے تھی؟ امریکی سنیٹر کا کیا کہنا ہے؟
🗓️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کے ممتاز ڈیموکریٹک سینیٹر نے بائیڈن انتظامیہ
دسمبر
معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے سربراہ کو رہا کر دیا جائے گا
🗓️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے طے کیا ہے کہ کالعدم
نومبر
فلسطینی قیدی کا وصیت نامہ
🗓️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:فلسطینی قیدی خضر عدنان نے صیہونی جیل میں مسلسل 58 دن
اپریل
آرمی چیف کی سی ایم ایچ راولپنڈی آمد۔
🗓️ 19 نومبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میڈیکل
نومبر
لاشیں ضبط کرنے میں صہیونیوں کا پاگل پن
🗓️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈھٹائی
مارچ