?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ ہم سعودی عرب کے گرین منصوبے کی حمایت کرتے ہیں، سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے سعودی ولی عہد کو خط لکھتے ہوئے 10 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خط لکھا، اپنے خط میں وزیر اعظم نے سعودی فرمانروا سلمان بن عبد العزیز کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعظم عمران خان نے سعودی عرب میں 10 ارب اور خطے میں 50 ارب درخت لگانے کے سعودی فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنہ 2014 سے 2018 کے دوران ہم نے 1 ارب درخت لگائے، سنہ 2023 تک 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ ہے، 15 فیصد زمینی اور 10 فیصد سمندری سطح پر پودے لگائیں گے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ منصوبے سے ایکو ٹورازم کو فروغ ملے گا اور ملازمتیں پیدا ہوں گی۔
انہوں نے بتایا کہ سنہ 2030 تک 60 فیصد توانائی کو کلین انرجی پر شفٹ کر رہے ہیں، شمسی توانائی (سولر)، ہوا اور پانی سے بجلی بنانے کی صلاحیت کو بڑھا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے بلین ٹری سونامی پروگرام میں مماثلت ہے۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی نے از خود 7 رکنی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی
?️ 28 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) عہدیداروں کی اندرونی ردوبدل کے فوراً بعد پاکستان تحریک
مئی
عراق کا قرض کتنا ہے؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:اس ملک کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی کے مالیاتی مشیر
جنوری
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کی ملاقات پر امریکہ کا ردعمل
?️ 8 اپریل 2023سچ خبریں:امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان نے ایران اور سعودی عرب
اپریل
پنجاب وزیر اعلیٰ نے فری ماسک تقسیم کی مہم کا افتتاح کردیا
?️ 20 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار فری ماسک تقسیم کی مہم کا
جنوری
ٹرین حادثے کی پہلی رپورٹ تیار کر لی گئی
?️ 8 جون 2021گھوٹکی (سچ خبریں ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے شہر ڈہرکی کے
جون
یمنیوں کے اقدامات سے اسرائیل کی تمام بندرگاہوں کو نقصان پہنچا
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی 24 ویب سائٹ کے مطابق بحیرہ احمر میں یمنی حملوں
فروری
غزہ کے حوالے سے بائیڈن کی پالیسیوں کے بارے میں امریکی کانگریس رکن کا اظہار خیال
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کی نمائندہ الہان عمر
نومبر
فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار
?️ 31 اکتوبر 2023سچ خبریں: اس وقت اسرائیلی جنگی طیارے امریکی کمانڈروں کی انٹیلی جنس
اکتوبر