سعودی بادشاہ کا وزیر اعظم سے شکوہ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ سعودی بادشاہ شاہ سلمان نے وزیراعظم شہباز شریف سے شکوہ کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں  نے کہا کہ شاہ سلمان نے کہا کہ پاکستانی بیوروکریسی بہت تاخیر کرتی ہے،کہا گیا سرمایہ کاری کرکے اپنے 5 ارب ڈالر کیوں بلاک کرائیں۔

وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی اپیل کی تھی۔شاہ سلمان نے کہا کہ ایک سے دو ارب ڈالر لگائیں گے لیکن منظوری اسی سال کرائیں۔علاوہ ازیں مفتاح اسماعیل کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ عوام پر کچھ نا کچھ بوجھ ڈالنا ناگزیر تھا، پٹرول اور ڈیزل مہنگا ہونے سے تھوڑی سی مہنگائی بڑھتی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ 15 دن میں 55 ارب روپے کا نقصان کر چکے، پٹرول پر سبسڈی سے امیر اور غریب دونوں فائدہ اٹھا ہے ہیں، ہم سمجھتے ہیں اس فیصلے سے ہماری سیاست کو نقصان ہو گا۔ واضح رہے کہ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا ایٹم بم گرا دیا، پٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں آج رات سے ہی 30 روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج رات سے ہی اضافے کا اعلان کر دیا۔

وزیر خزانہ نے پٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 30 روپے اضافے کا اعلان کیا، فیصلے کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ حکومت کے فیصلے کے بعد پٹرول کی فی لیٹر قیمت 179 روپے 86 پیسے، لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 148 روپے 31 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 174 روپے 15 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت 155 روپے 56 پیسے ہو گئی۔ اس سے قبل جمعرات کواپنی ٹویٹس میں وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ وہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کے بعد دوحہ سے واپس پہنچ گئے ہیں، گزشتہ ہفتہ میں ہمارے وفد کی آئی ایم ایف کی ٹیم کے ساتھ مفید اورتعمیری گفتگو ہوئی۔

وزیرخزانہ نے کہاکہ مذاکرات میں فروری 2022 میں ایندھن پرسبسڈی دینے سمیت مالی سال 2022کے دوران ہونے والے خساروں پربھی گفتگو ہوئی۔ ہم نے مہنگائی کی بلندشرح، زرمبادلہ کے ذخائرمیں کمی اورحسابات جاریہ کے کھاتوں کے خسارہ میں کمی کے تناظرمیں مالی سال 2023 کے اہداف کابھی جائزہ لیا۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ ہمیں سخت زری پالیسی اورمالیاتی استحکام کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔

اسی پس منظرمیں حکومت مالی سال 2023 میں بجٹ خسارہ کو کم کرنے میں پرعزم ہے۔ وزیرخزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے ایندھن اور بجلی پرسبسڈیز واپس لینے کی اہمیت اجاگرکی جو گزشتہ حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ کئے گئے معاہدہ کے برخلاف دی تھیں۔وزیرخزانہ نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے دوبارہ جائزہ اورپاکستان کوپائیداربڑھوتری کی راہ پرگامزن کرنے میں پرعزم ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں عائد کی گئی ہیں:کو لمبیا

?️ 26 اکتوبر 2025غزہ میں نسل کشی کی مخالفت کی وجہ سے ہم پر پابنیاں

اسرائیل نے گنجان آباد علاقے کو نشانہ بنایا: قطری وزیر خارجہ

?️ 13 ستمبر 2025سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی، وزیراعظم اور وزیر خارجہ قطر

افغانستان سے آنے والے ہر شخص کا کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا

?️ 17 اگست 2021اسلام آباد( سچ خبریں) افغانستان کی موجودہ صورتحال میں پاکستان میں افغان

فلسطینی قیدیوں کی صورتحال کے بارے میں چونکا دینے والی رپورٹ

?️ 15 ستمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی ادارہ برائے قیدیوں کی حمایت تضامن نے فلسطینی

امریکہ و اسرائیل کی ایران کے خلاف چار مرحلوں پر ناکامی:الجزیرہ کا تجزیہ

?️ 3 فروری 2026سچ خبریں:الجزیرہ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران

یوکرین جنگ میں ہارنے والا

?️ 8 دسمبر 2022سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے ایک ماہر نے کہا کہ یوکرین کی

ٹرمپ کو ایران کے ساتھ جنگ ​​کے خطرے سے بچنے کے لیے تہران کو رعایت دینا ہوگی

?️ 21 مارچ 2026سچ خبریں: دی انڈیپینڈنٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں تجزیہ کیا ہے

کیا امریکہ کا پاکستان کے ساتھ تعاون جاری ہے؟امریکی سفیر کی زبانی

?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے