سرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار

مریم نواز

?️

لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیدیا۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں محکمہ صحت سے متعلق فیصلے کیے گئے ہیں۔پنجاب کے پبلک اور پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کے لیے ایڈمشن پالیسی کی منظوری دیدی گئی ہے، سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیز کے بچوں کے لیے ایم ڈی کیٹ میں 10 ہزار ڈالر فیس مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پرائیویٹ میڈیکل کالج لسٹ میں نام آنے پر امیدوار کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزمیں ایک تہائی فیس جمع ہوگی، پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز کی حتمی میرٹ لسٹ آنے کے بعد یو ایچ ایس متعلقہ کالج کو جمع شدہ ایک تہائی فیس ٹرانسفر کردے گی داخلے کے خواہشمند طلبہ حتمی میرٹ لسٹ آنے پر متعلقہ پرائیویٹ میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں ہی باقی فیس جمع کرائیں گے۔

علاوہ ازیں پرائیویٹ اسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ کے بعد لازمی سروس کی باہمی تجویز پر اتفاق کیا گیا ہے، ٹرینی ڈاکٹر کو پرائیویٹ میڈیکل کالجز کے متعلقہ شعبے میں اسپیشلائزیشن کے لیے بھیجا جائے گا۔ وزیراعلی پنجاب نے ساہیوال میں پہلی کامیاب انجیو پلاسٹی پر اظہارِ مسرت اور میو اسپتال کو ابلیشن سینٹر میں علاج کے لیے فول پروف اور شفاف طریقے کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے پنجاب کے مختلف اداروں کے بورڈ آف منیجمنٹ کی منظوری اور کہا کہ پنجاب کے ہر اسپتال میں غریب مریض کو پیسے خرچ کیے بغیر علاج کی سہولت ملنی چاہیے، چاہتی ہوں کہ کینسر کے ہر مریض کا علاج ممکن بنایا جائے۔

مشہور خبریں۔

ظالمین کا مقابلہ کیسے کیا جائے؟؛وینزوئلا کے واقعات سے سبق

?️ 7 جنوری 2026سچ خبریں:وینزوئلا پر امریکی کارروائی اس بات کی واضح مثال ہے کہ

الیکشن کمیشن کا ملک میں 100 سال اور زائد عمر کے ووٹر سے متعلق اہم فیصلہ

?️ 7 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 100 سال اور زائد

بھارت کی دھمکی، سکھوں کا پاکستان کا ساتھ دینے کا اعلان، پاک فوج میں بھرتی کا مطالبہ

?️ 27 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) بھارتی وزیر دفاع کی گیڈر بھبکی کیخلاف سکھ

افواج پاکستان نے بھارت کو ایسا سبق سکھایا جو وہ کبھی نہیں بھولے گا۔ وزیراعظم

?️ 24 دسمبر 2025مظفرآباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ افواج پاکستان

صدر مملکت آصف زرداری سے وزیراعلی و گورنر سندھ کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

?️ 21 اپریل 2026کراچی (سچ خبریں) صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعلی سندھ سید

وفاقی وزیر نے ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ کو قرار دے دیا

?️ 23 جنوری 2023مریدکے: (سچ خبریں) وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے ملک کی

جماعت اسلامی نے 26ویں آئینی ترمیم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

?️ 4 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی پاکستان نے 26 ویں آئینی ترمیم

مراکشی عوام کا فرانسیسی صدر کے خلاف اعتراض

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں:مغربی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ 22 ستمبر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے