سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن میں بڑے اضافے کا امکان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) آئندہ بجٹ میں محدود وسائل کے باوجود سول وعسکری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 15 سے 30 فیصد تک اضافے کی تجویز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق وزیراعظم نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں ملک میں اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور ان کے عوام پر پڑنے والے اثرات بالعموم اور تنخواہ دار طبقہ چاہے وہ سویلین ہو یا ملٹری ان کے اخراجات زندگی پر ہونے والے اضافے کو ملحوظ خاطر رکھ کر وزیراعظم وفاقی بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں مہنگائی کے تناسب سے ممکن نہیں تو مہنگائی کی شرح سے کم از کم پچاس فیصد اضافہ کرنے پر مشاورت کریں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق موجودہ اسمبلیوں کی معیاد اگست 2023 کے وسط میں ختم ہونے والی ہے اس لیے حکومت وفاقی بجٹ میں عوام کو بالعموم اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کم و بیش 15 سے 30 فیصد اضافے کی تجویز مالیاتی بل میں قومی اسمبلی سے منظور کرانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

دوسری جانب  91 فیصد پاکستانیوں کے مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث ماہانہ گھریلو بجٹ میں گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے جبکہ 7 فیصد نے کہا کہ سب اچھا ہے۔

پاکستان کے معروف ادارے گیلپ پاکستان کی جانب سے مہنگائی سے متعلق حالیہ سروے کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ سروے کے مطابق 91 فیصد شہری ایسے ہیں جو کہتے ہیں کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اخراجات پورے کرنے کے حوالے سے وہ دبائوکا شکار ہیں۔نتائج کے مطابق ان لوگوں میں 91 فیصد شہری 7 ہزار سے 15 ہزار روپے کمانے والے جبکہ 93 فیصد 15 سے 30 ہزار روپے کمانے والے پاکستان کے عام شہری ہیں۔ اسی طرح 86 افراد ایسے ہیں جو 30 ہزار روپے سے زائد ماہانہ آمدن کے بجٹ میں گزار ے کو مشکل قرار دیتے ہیں۔ 90 فیصد ایسے شہری جنہوں نے محدود بجٹ میں گزارا کرنے کو مشکل قرار دیا، انہوں نے اپنی ماہانہ آمدنی 7 ہزار سے 30 ہزار کے درمیان بتائی۔

مشہور خبریں۔

صیہونی میڈیا حزب اللہ اور صیہونی فوج کے بارے میں کیا کہتا ہے؟

?️ 19 اگست 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا نے صہیونی فوج کی قوت مدافعت میں کمی

مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کی شہادت پر اقوام متحدہ کا ردعمل

?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ برائے انسانی امور (او سی

بلوچستان میں جوڑے کا مبینہ جرگے کے حکم پر قتل انسانیت سوز ہے۔ اعظم نذیر تارڑ

?️ 20 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ دُگاری

ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کیوں کی؟ 

?️ 12 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی

غزہ کی پٹی میں فلسطینی پناہ گزینوں کی پناہ گاہ پر بمباری

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کے

حکومت کا زیرِ حراست 290 بلوچ مظاہرین کو رہا کرنے کا دعویٰ

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ جبری

ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ پر تنقید سے برہم، ناقدین کو خاموش رہنے کا مشورہ

?️ 1 جون 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے اپنی پالیسیوں

حریم شاہ کا اپنے متعلق غیرمصدقہ خبریں پھیلانے والوں پر برہمی کا اظہار

?️ 2 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار اور اداکارہ حریم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے