سروسز چیفس کا یوم دفاع پر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے افواج پاکستان کی جانب سے 60ویں یوم دفاع و شہدا کے موقع پر بہادر شہدا اور ان کے خاندانوں کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 6 ستمبر 1965 پاکستانی قوم کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کا مظہر ہے، اس تاریخی دن پر ہمارے بہادر سپاہی قوم کی حمایت سے کھلی جارحیت کے خلاف ایک ناقابل تسخیر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے رہے اور اسلحے اور تعداد میں بہت برتر دشمن کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بہادری اور قربانی کے کارناموں نے وقت کی ریت پر ایک انمٹ پیغام چھوڑا کہ ایک متحد قوم کو کبھی شکست نہیں دی جا سکتی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ہمارے نڈر ہیروز کی ہمت آئندہ نسلوں کو متاثر کرتی ہے اور ان کی میراث ہمیشہ زندہ رہے گی، آج قوم اپنے شہدا، غازیوں اور ان کے بہادر خاندانوں کو خراج عقیدت اور سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے اس عظیم ملک کی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بیرونی جارحیت اور دہشت گردی کے خلاف ثابت قدم رہنے کے ساتھ ساتھ افواج پاکستان نے ہمیشہ قدرتی آفات میں بھی پاکستانی عوام کا ساتھ دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق مسلح افواج پاکستان بھر میں جاری سیلاب کے متاثرین کی ہر ممکن مدد کرے گی اور یوم دفاع و شہدا انتہائی عاجزی کے ساتھ منائے گی۔

آج، ہم قوم کی طرف سے ہمیں سونپی گئی مقدس ذمہ داری کو نبھانے کے اپنے عہد کا اعادہ کرتے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کے خطرات سے ملک کے دفاع کے لیے ہمہ وقت چوکس اور تیار ہیں۔

ہماری محنت سے حاصل کردہ امن کو متاثر کرنے کی کسی بھی کوشش کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن، استحکام اور طاقت عطا فرمائے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں اربوں ڈالر خرچ ہوئے مگر دہشت گرد گروہ کنٹرول نہیں کیے جاسکے، نگران وزیراعظم

?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نےکہا ہے کہ افغانستان

ملکی دفاع میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا: گورنر پنجاب

?️ 18 جولائی 2021لاہور(سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ ملکی

ملالہ کے بیان پر متھیرا کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار

?️ 3 جون 2021کراچی (سچ خبریں) گلوکارہ متھیرا نے نوبل انعام یافتہ ملالہ کے ووگ

آرمی چیف کی بلوچستان میں سیکیورٹی استحکام کی یقین دہانی

?️ 30 جنوری 2022راولپنڈی(سچ خبریں) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے بلوچستان میں سیکیورٹی

بشام حادثہ: وزیر داخلہ کا چینی سفارتخانے کا دورہ، تفتیشی ٹیم کو بریفنگ

?️ 29 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد

امریکی خارجہ پالیسی کے بارے میں ٹرمپ کا نیا آئیڈیا

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے اس ملک کی خارجہ پالیسی اور

یوکرین بحران جغرافیائی تبدیلی اور طاقت کے توازن میں تبدیلی کے دہانے پر

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: یوکرین کا بحران اپنے تیسرے سال میں داخل ہوچکا ہے،

یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے کے لیئے اہم پیشکش کردی

?️ 14 جون 2021صنعا (سچ خبریں)  یمن نے سعودی عرب کو حج کا انتظام کرنے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے