?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اقتصادی مشاورتی کونسل کا اجلاس ہوا ، جس میں ملک میں معاشی تبدیلی کے لیے بڑے شعبوں میں اصلاحات کا جائزہ لیا گیا ، اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت خاص طور پر گیس اور معدنیات کے شعبوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے ، جس کے لیے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو معیشت کے ترجیحی شعبوں میں سرمایہ کاری کی ترغیب دے رہے ہیں ، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرمایہ کاروں کو راغب کرنے کے لیے اصلاحات کاعمل تیز کیا جائے ، کاروبار میں آسانی کو یقینی بنایا جائے اس کے علاوہ برآمدات میں تنوع اور درآمدات کے متبادل کی بھی تلاش کی جائے۔
علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی ہے کہ 6 کروڑ آبادی والے شہروں کا ماسٹر پلان جلد تیار کیا جائے، ہائی رائزعمارتوں کی دیکھ بھال کے اصول وضع کیے جائیں ، ان کی جانب سے یہ ہدایات قومی رابطہ کمیٹی ہاؤسنگ کے اجلاس میں جاری کی گئیں ، جس میں وفاقی وزرامعاونین خصوصی اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اس کے علاوہ چاروں صوبوں سے اعلیٰ افسران بھی وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے ، اجلاس کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں شہروں کے ماسٹر پلان پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب میں 28 شہروں کیلئے ماسٹر پلاننگ پر کام جاری ہے، جن کی آبادی 6 کروڑ 47 لاکھ ہے، کوشش کی جا رہی ہے کہ ماسٹر پلان تیار کرنے کا عمل جلد از جلد مکمل کر لیا جائے، ہائی رائزعمارتوں کی دیکھ بھال کیلئے اصول وضع کیے جا رہے ہیں، تاکہ تعمیر کے بعد لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو ، زون 3 کے گرین ایریازکے تحفظ کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کرلی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ شہری آبادیوں کے بےہنگم پھیلاؤ کو روکنے کیلئے عوام میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے، گرین بیلٹس کے تحفظ اور قدرتی آفات سے بچاؤ کی جامع حکمت عملی کی ضرورت ہے ، مارگلہ کی پہاڑیوں اور دیگر سیاحتی مقامات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔


مشہور خبریں۔
داعش کا مغربی عراق میں آپریشن کا منصوبہ ناکام
?️ 12 جون 2022سچ خبریں: مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں چھٹی پولیس ایمرجنسی رجمنٹ
جون
محرم الحرام کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری
?️ 27 جون 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی
جون
کیا امریکہ روس کے خلاف پابندیاں ہٹانے والا ہے؟
?️ 26 فروری 2025سچ خبریں:امریکی صدر کا کہنا ہے کہ یوکرین میں امن مذاکرات کے
فروری
انگلینڈ ایک ناکام ملک ہے: لز ٹرس
?️ 21 فروری 2025سچ خبریں: انگلستان کی سابق وزیر اعظم لز ٹرس نے اپنے ایک نوٹ
فروری
الیکشن کمیشن نے سندھ کے اعلی حکام کو طلب کر لیا
?️ 4 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب
ستمبر
نیتن یاہو نے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ دائر کیا؛ وجہ؟
?️ 18 ستمبر 2024سچ خبریں: The Calcalist اخبار کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے وکیل کے
ستمبر
بے نظیر بھٹو کا قتل ملک اور وفاق کے خلاف سازش تھی، بلاول بھٹو
?️ 18 اکتوبر 2025کراچی: (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول
اکتوبر
محمد ضعیف کی تصاویر کی اشاعت صیہونی حکومت کے لیے بنی دردسر
?️ 10 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے حماس کے فوجی کمانڈر محمد ضعیف
جنوری