?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اہم بیان سامنے آیا ہے۔چینی وزیر خارجہ کی چین میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی ہے۔
اس حوالے سے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ سرد جنگ کے دور کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ایشائی ممالک میں محاذ آرائی والی کیفیت کو نہ دہرایا جائے۔ چھوٹے اور درمیانے ممالک کو سرد جنگ کا حصہ نہیں بننے دیں گے۔گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک نشانہ بھی نہیں بنیں گے۔
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی چین میں منعقدہ افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے بعد واپس وطن پہنچ گئے ۔
ہوانگ شن ہوائی اڈے پر چین میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر معین الحق و چینی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے وزیر خارجہ کو الوداع کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین ماضی میں بھی ہماراپر اعتماد دوست تھا اور مستقبل میں بھی رہے گا، چین نے یوکرین میں امن واستحکام کے لئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ کے حوالے سے او آئی سی کے اقدام میں تعاون فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔
چینی وزیرخارجہ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ چین کے وزیر خارجہ کی جانب سے واضح پیغام ملا ہے چین ماضی میں بھی ہماراپر اعتماد دوست تھا اور مستقبل میں بھی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ چین کیلئے پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری بہت اہم ہے۔ چینی وزیر خارجہ نے پاکستان کے لئے کمرشل لونز کے رول اوور پر آمادگی کااظہار کیاہے اس سلسلہ میں حکام کی سطح پرضابطے کی کارروائی جاری ہے جس کی تکمیل پر اس کااعلان کیاجائیگا۔
انہوں نے کہا کہ وزیرتوانائی کی جانب سے عالمی سطح پر ڈیزل کی کمی کے خدشہ کے پیش نظر چین نے پاکستان کی ضروریات کاخیال رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیرخارجہ نے کہا کہ اوآئی سی کے اسلام آباد اعلامیہ میں یوکرین میں امن و استحکام کے لئے سفارتکاری اور ڈائیلاگ کو ترجیح دینے کے حوالے سے چین نے مثبت موقف دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے او آئی سی کے اس اقدام میں تعاون فراہم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے اس سلسلے میں دیگر اہم او آئی سی ممبران کے ساتھ مشاورت کے بعد اس عمل کو آگے بڑھایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو نے ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپا ہے: اسرائیلی فوج
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: Yediot Aharonot اخبار نے اسرائیلی فوج کے ریزروسٹ کے حوالے
جون
کیا صیہونی حماس کو روک سکیں گے؟
?️ 25 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 13 پر عرب امور کے تجزیہ
اگست
لبنان پر حملے جاری رہیں گے، ہم کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے: صیہونی وزیر جنگ
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں:صیہونی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے لبنان پر صیہونی حملوں کو
نومبر
سعودی اتحاد نے ایک بار پھر یمنی ایندھن کے جہاز کو قبضے میں لے لیا
?️ 16 جون 2022سچ خبریں: یمنی آئل کمپنی کے سرکاری ترجمان عصام المتوکل نے کہا
جون
وہاب ریاض نے پی ایس ایل ۶ میں اچھے نتائج فراہم کرنے کا عزم ظاہر کر دیا
?️ 16 فروری 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) ٹیم پشاور زلمی
فروری
صیہونیوں کے خلاف حزب اللہ کی میزائل کارروائیوں کے معمار کون ہیں ؟
?️ 10 جولائی 2024شہید محمد نعمہ ناصر حاج ابو نعمہ، 1965 میں پیدا ہوئے، لبنان
جولائی
جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ظفر راجپوت کو چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ تعینات کرنے کی منظوری دیدی
?️ 2 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سندھ ہائیکورٹ کے
دسمبر
پاکستان: بٹ کوائن مائننگ اور اے آئی ڈیٹا سینٹرز کے لیے اضافی بجلی مختص
?️ 26 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کی وزارتِ خزانہ نے ملک میں کرپٹو
مئی