?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ایک سے الیکشن پر بات کرنے کو تیار ہیں۔
جو بھی بات کرنا چاہتا ہے تحریک انصاف کےدروازے کھلے ہیں لیکن بات صرف الیکشن پر ہو سکتی ہے۔ جن کو مسلط کیا گیا ہے ڈر ہے کہ وہ ملک کا کیا حال کر دیں گے۔مجھے اپنی فکر نہیں ملک کی فکر ہے۔
آج عوام جن مشکلات سے دوچار ہے ان کے لیے آواز بلند کر رہا ہوں۔عمران خان نے کہا آرمی چیف کی تقرری میرا ایشو نہیں۔ میں اپنی فوج کو کبھی کمزور نہیں دیکھ سکتا۔سرحدوں پر ڈیوٹی کرنے والے جوان میرے بچوں کی طرح ہیں۔ مذاکرات کے لیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں۔معیشت اور ہر بحران کا بہتر حل الیکشن ہیں۔قبل ازیں پی پی 202 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ بارش کے باوجود جلسے میں آنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس مقام پرتیرنے کیلئے تو آسکتا ہے جلسہ نہیں ہو سکتا، یہ ملک دوقومی نظریے پر بنا تھا، یہ لوگ پیسے کے بت کی پوجا کرنے والے ہیں، پیسے کی پوجا کرنے والے آصف زرداری اور نواز شریف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسانوں کو پتہ ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھی ہے، گیس مہنگی اور بجلی مہنگی ہوگئی ہے، ہماری معیشت کو دو ماہ میں انہوں نے اوپر سے نیچے گرائی، پچھلے 2سال میں پاکستانی معیشت نے سب سے زیادہ ترقی کی، ہمارے دور میں ریکارڈ ڈالر ملک میں آئے، کسان کا سب سے زیادہ فائدہ ہوا، ہم نے کسانوں کی پوری مدد کی ، انہوں نے کسانوں کا معاشی قتل کر دیا، پہلے بجلی غائب، اگر وہ جنریٹر چلائے تو ڈیزل کی قیمت آسمان پر ہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ سازش کے تحت چوروں کو ہم پر مسلط کیا گیا، قوم لوٹوں کو اچھی طرح سمجھ چکی ہے، امپورٹڈ حکومت کے لوٹے بھی نامنظور ہیں، الیکشن کمیشن بے ضمیر ہے، انہیں جتوانے کی کوشش کر رہی ہے۔ امپائر بھی ان کے ساتھ مل جائیں تب بھی یہ نہیں جیت سکتے، میں نے کرکٹ کے دور میں بھارت میں ان کے امپائروں کی موجودگی میں شکست دی، جنتی بھی دھاندلی کی جائے یہ نہیں جیت سکتے۔


مشہور خبریں۔
ڈھائی کروڑ افراد کی ویکسینیشن مکمل ہو گئی
?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد افراد کی مکمل
ستمبر
رائے شماری کے نتائج: اسرائیلیوں کی اکثریت قبل از وقت انتخابات چاہتی ہے
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: اسرائیلی چینل 12 ٹیلی ویژن کے تازہ ترین سروے کے
جون
غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی پر اسرائیل اور امریکہ میں اختلافات
?️ 2 نومبر 2025غزہ میں بین الاقوامی فورسز کی تعیناتی پر اسرائیل اور امریکہ میں
نومبر
ترکی کا انتباہ: اسرائیل خطے کو فوجی تباہی میں گھسیٹنا چاہتا ہے
?️ 15 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک وزارت دفاع کے ترجمان نے خبردار کیا کہ اسرائیلی
ستمبر
صہیونی دشمن کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں:حماس
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے صیہونی حکومت کی انٹیلی
ستمبر
اسرائیلی پیسوں کے لیے ایران کی جاسوسی کرتے ہیں: عبرانی میڈیا
?️ 24 دسمبر 2024سچ خبریں: واللا نیوز نے لکھا ہے کہ جائزوں سے پتہ چلتا
دسمبر
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عرب حکام کو بھی حیرت اور تشویش
?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:عرب دنیا کے اعلیٰ حکام نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ
فروری
یمن کے صوبہ شبوا میں متحدہ عرب امارات کو بھاری نقصان
?️ 8 جنوری 2022سچ خبریں: شبوا میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے
جنوری