?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر راجہ بشارت اور احمد اویس سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے بعد سب سے پہلے وہاں پہنچے اور ان کی دادرسی کی۔ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے۔
چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ متاثرین کی معاونت کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائے جائیں گے،سانحہ ماڈل ٹاؤن میں مظلوم خاندانوں کو انصاف فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔ دوسری جانب ملک کی بدلتی صورتحال اور آڈیو لیکس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔ سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں نے راہیں جدا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 12 رہنماؤں نے مسلم لیگ ن سے رابطہ بھی کرلیا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئندہ انتخابات میں یہ رہنما پاکستان مسلم ن کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہیں۔
بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں پی ٹی آئی کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین بتائے جا رہے ہیں اور وہ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ مزید بتایا گیا کہ مسلم لیگ ن چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہو گئی ہے۔ جب کہ جنوبی پنجاب چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ جنگ ختم ہونےکا ابھی کوئی امکان نہیں
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں:عبرانی زبان کے اس میڈیا نے اپنے پیر کے شمارے میں
جنوری
صہیونی حکومت میں شدید سیاسی کشمکش
?️ 17 ستمبر 2024سچ خبریں: صہیونی حکومت کے اندرونی سیاسی اختلافات اُس وقت شدت اختیار
ستمبر
بائیڈن 2024 کے انتخابات میں حصہ لیں گے: وائٹ ہاؤس
?️ 4 جنوری 2023سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کے بڑھاپے اور خراب جسمانی
جنوری
بیروت میں صیہونی مظالم اور لبنانی حکومت کے لیے ایک انتباہی اشارہ
?️ 7 جون 2025سچ خبریں: عیدالاضحی کے موقع پر بیروت کے نواحی علاقوں پر صیہونیوں
جون
اسٹریٹ کرائم مسئلہ ہے،وزیراعلی سندھ
?️ 10 اکتوبر 2022کراچی: (سچ خبریں) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ اسٹریٹ کرائم
اکتوبر
عتیقہ اوڈھو، سعدیہ امام اور مرینہ خان کا صبا فیصل کی تنقید پر دلچسپ جواب
?️ 18 جولائی 2025کراچی: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو، مرینہ خان اور سعدیہ امام
جولائی
عون نے مغربیوں کو خبردار کیا کہ لبنان ابھی زندہ ہے
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر لبنانی صدر میشل
مئی
ترکی کے صدر کا مظاہرین کو سخت پیغام
?️ 24 مارچ 2025 سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے سیاسی مخالفین پر
مارچ