?️
اسلام آباد(سچ خبریں) سانحہ سیالکوٹ کے خلاف سینیٹ میں مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی قراد داد میں سری لنکن شہری کے مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے قرارداد میں ایوان نے معاشرے میں انتہا پسندانہ روئیے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سنگین معاملے پر اقدامات کرے۔
تفصیلات کے مطابق ایوان بالا کے چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قائد ایوان شہزاد وسیم نے سیالکوٹ میں سری لنکن شہری پرینتھا کمارا کے قتل پر متفقہ قرارداد پیش کی۔
مذمتی قرار داد میں کہا گیا کہ انتہا پسندی ہر شکل میں قابل مذمت ہے، سانحہ سیالکوٹ انتہا پسند عناصر کے مائنڈ سیٹ کی عکاسی کرتا ہے اور ایسا ظالمانہ واقعہ اسلام کی تعلیمات کی کھلی خلاف ورزی ہے۔قرارداد میں ایوان نے معاشرے میں انتہا پسندانہ روئیے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سنگین معاملے پر اقدامات کرے تاکہ معاشرے سے پرتشدد رجحانات کا خاتمہ جلد از جلد ممکن ہوسکے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ یہ ایوان سری لنکن شہری کے خاندان سے تعزیت کرتا ہے، سینیٹ کا ایک وفد سری لنکن شہری سے تعزیت کے لیے سری لنکا جائے گا۔اس سے قبل قائد ایوان شہزاد وسیم نے معمول کا ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی جسے متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔
بعد ازاں قائد ایوان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بچوں کو شدت پسندی سے محفوظ کرنا ہے اور ہمیں مل کر قانون سازی، تربیت اور ذہن سازی کرنا ہو گی۔یاد رہے سیالکوٹ میں واقع وزیرآباد روڈ پر قائم لیدر فیکٹری میں گزشتہ 9 برس سے مینیجر کے عہدے پر کام کرنے والے سری لنکن شہری کو مشتعل ملازمین کے ہجوم نے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا اور پھر لاش کو آگ لگا دی تھی۔


مشہور خبریں۔
شیخ رشید کو نیب راولپنڈی نے طلب کر لیا
?️ 6 اکتوبر 2022راولپنڈی: (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو نیب راولپنڈی
اکتوبر
پاکستان کے مفاد میں جو نہیں ہوگا وہ نہیں کریں گے: معید یوسف
?️ 27 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
جون
خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق
?️ 23 جولائی 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے
جولائی
سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو بنیادی طور پر تبدیل کیا جانا چاہیے: اردگان
?️ 15 اگست 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے سلامتی کونسل میں
اگست
فلسطینیوں میں شہادت طلبی مقاومتی ثقافت کی گہرائی کی نشانی
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سینئر رکن داؤد شہاب
دسمبر
صحافی پنجاب اسمبلی کے خلاف سراپا احتجاج
?️ 5 جولائی 2021پنجاب(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹ کی
جولائی
آرمی چیف سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی
?️ 19 جون 2021اسلام اباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)
جون
ایران ہمیشہ لبنان میں اپنے دوستوں کے ساتھ رہے گا:عراقچی
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، جنہوں نے لبنان کے
اکتوبر