?️
لاہور (سچ خبریں) سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانے والے ملک عدنان کو پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے گواہ بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں شامل کئے جانے کا امکان ہے مقدمے کا چالان جنوری میں جمع کیا جائے گا۔چالان میں ویڈیوز، شواہد اور اہم دستاویزات شامل ہوں گی۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ واقعے میں سری لنکن شہری کوبچانےوالےملک عدنان کوگواہ بنانےکافیصلہ کرلیا گیا ، اس حوالے سے پراسکیوشن کی خصوصی ٹیم نے تفتیشی افسر کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ذرائع پراسکیوشن کا کہنا ہے کہ ملک عدنان کو گواہوں کی فہرست میں شامل کیا جائے اور مقدمے کا چالان جنوری کے پہلے ہفتے پراسکیوشن میں جمع کروایا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ چالان میں ویڈیوز ،شواہداوراہم دستاویزات شامل ہوں گی۔دوسری جانب سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے قتل کیس میں 33ملزمان کوریمانڈکیلئے اےٹی سی خصوصی عدالت میں پہنچادیا گیا ہے ، اس موقع پر پولیس کی طرف سےسیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ 52ملزمان پہلے ہی جسمانی ریمانڈپرپولیس کی حراست میں ہیں۔
گذشتہ روز پنجاب کے وزیرقانون راجہ بشارت نے کہا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ میں گرفتار ہونے والے کسی بھی ملزم کو ضمانت پر رہائی نہیں ملی مگر 62 افراد کو عدم ثبوت کی بنیاد پر رہا کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سیالکوٹ میں واقع لیدر فیکٹری میں کام کرنے والے غیرملکی مینیجر پریانتھا کو ملازمین نے توہین مذہب کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ہلاک کیا اور پھر لاش کو چوک پر نذر آتش کردیا تھا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لیے ایک اورخطرے کی گھنٹی
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے سابق وزیر خارجہ اور اسرائیل بیتنا پارٹی کے
اگست
فلسطینیوں اور صیہونیوں کے درمیان جھڑپیں
?️ 11 اگست 2023سچ خبریں:فلسطینی ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ مغربی نابلس میں
اگست
کیا کسی بھی کاروائی کے لیے پارلیمان کو اعتماد میں لینا ضروری ہے؟
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے
جون
بھارت، پاکستان میں دہشت گردی بند کرے
?️ 24 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا ہے کہ
جولائی
روس آخرکار پورے یوکرین پر قبضہ کر لے گا:ٹرمپ
?️ 4 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس آخرکار
اپریل
ٹرمپ کے بیٹے کی سوڈانیوں کی توہین
?️ 27 اپریل 2023سچ خبریں:سابق امریکی صدر کے صاحبزادے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے نہایت ہی
اپریل
نیتن یاہو نے گزشتہ برسوں میں ایرانی سائنسدانوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیراعظم نے گزشتہ برسوں میں پہلی بار ایرانی سائنسدانوں
جولائی
خطے میں سلامتی اور استحکام کا واحد راستہ فلسطینی ریاست کا قیام ہے: سعودی
?️ 18 فروری 2024سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے گزشتہ روز میونخ میں
فروری