?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) ادارہ شماریات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعددادوشمار کے مطابق خوراک اور ایندھن کی بلند قیمتوں کے سبب رواں ہفتے سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 29 اعشاریہ 42 فیصد پر آگئی۔
خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے یہ شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی، ادارہ شماریات کے اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ ٹماٹر، آلو اور دالوں کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی میں 0.4 فیصد کمی واقع ہوئی، 8 دسمبر کو ختم ہونے والے گزشتہ ہفتے میں اس شرح میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی تھی۔
اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز نے ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں کمی کی وجہ ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں میں کمی کو قرار دیا ہے۔
سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد ٹماٹر 225 روپے فی کلوگرام دستیاب تھا جبکہ اب اس کی قیمت میں 60 فیصد کمی آچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی کی بڑی وجہ سندھ سے نئی فصل کی آمد ہے، موسم کی وجہ سے دسمبر میں سبزی کی قیمتوں میں کمی آئی۔
حساس قیمت انڈیکس ملک بھر کے 17 شہروں میں 50 بازاروں کے سروے کی بنیاد پر 51 ضروری اشیا کی قیمتوں پر نظر رکھتا ہے۔
زیر جائزہ ہفتے کے دوران 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، 9 کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔
سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا
- پیاز: 468.21 فیصد
- پیٹرول: 59.27 فیصد
- انڈے: 53.77 فیصد
- نمک: 53.38 پی فیصد
- چکن: 52.92 فیصد
سالانہ بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا
- پسی ہوئی مرچ : 40.56 فیصد
- گُڑ : 3.42 فیصد
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ مہنگی ہونے والی اشیا
- چکن: 5.89 فیصد
- پیاز: 4.45 فیصد
- صابن: 2.3 فیصد
- آٹا: 2.17 فیصد
- باسمتی چاول: 2.04 فیصد
ہفتہ وار بنیادوں پر سب سے زیادہ سستی ہونے والی اشیا
- ٹماٹر: 28.71 فیصد
- آلو: 16.63 فیصد
- انڈے: 2.64 فیصد
- تیل (فی کلو): 0.91 فیصد
- دال مسور: 0.61 فیصد
رواں برس عالمی سطح پر اجناس کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے مہنگائی کی بلند ترین شرح دیکھی گئی۔
علاوہ ازیں رواں برس سیلاب نے کھڑی فصلوں کو بڑے پیمانے پر تباہ کردیا جس کی وجہ سے سبزیوں کی قلت پیدا ہوگئی، نتجتاً حکومت کو افغانستان اور ایران سے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنا پڑی۔
صارف قیمت انڈیکس سے پیمائش کردہ مہنگائی نومبر میں 23.8 فیصد پر پہنچ گئی جوکہ اگست میں 27.3 فیصد تھی، یہ 49 سال کی بلند ترین سطح تھی۔
اسمٰعیل اقبال سیکیورٹیز کے مطابق دسمبر میں مہنگائی 24.3 فیصد تک آنے کی توقع ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی کی معیشت چیلنجوں کے گھیرے میں
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں: گزشتہ چند دنوں کے دوران، جیسے جیسے ترکی میں کشیدگی
اپریل
الیکشن شیڈول ملتوی ہونے کا معاملہ: شیخ رشید کا چیف جسٹس کو از خود نوٹس لینے کیلئے خط
?️ 24 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر
مارچ
عسلویہ میں چھٹی بین الاقوامی قدس کانفرنس کا انعقاد، 13 ممالک سے 80 غیر ملکی مہمانوں کی شرکت
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:عسلویہ سے سچ خبریں کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق،
مارچ
حملے کے پہلے دن غزہ کے عوام پر 16 ٹن بم گرائے گئے
?️ 6 اگست 2022سچ خبریں: صہیونی اخبار یدیوت احرونوت نے ایک خبر میں لکھا
اگست
نواز شریف کی وطن واپسی: مسلم لیگ (ن) کو مینار پاکستان میں 21 اکتوبر کو جلسے کی اجازت
?️ 15 اکتوبر 2023لاہور 🙁سچ خبریں) لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)
اکتوبر
برصغیر کی ترقی؛ پاکستان سفارتی وفد بیرون ملک بھیج رہا ہے
?️ 18 مئی 2025سچ خبریں: پاکستان کے وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے
مئی
تاجکستان نے 200 افغان مہاجرین کو ملک بدر کیا
?️ 8 ستمبر 2022سچ خبریں: ایک امریکی میڈیا نے تاجکستان سے افغان مہاجرین
ستمبر
رشوت لینے کا الزام، این سی سی آئی اے کے گرفتار افسران کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور
?️ 3 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) عدالت نے معروف یوٹیوبر سعدالرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی
نومبر