?️
سرگودھا: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔ پی ٹی آئی نے سرگودھا سے اہم وکٹ گرا دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر حسنات شاہ نے ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔پیر حسنات شاہ سے آج پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور اسد عمر کی ملاقات ہو گی۔سابق وفاقی مذہبی امور پیر حسنات شاہ ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے۔
پیر حسنات شاہ کی پی ٹی آئی میں شمولیت کی تقریب آج منعقد ہو گی۔ پیر حسنات شاہ بھیرہ کی ایک معروف شخصیت بھی ہیں۔آنے والے دنوں میں مزید لیگی رہنماؤں کی بھی ن لیگ میں شمولیت کا امکان ہے۔اسی حوالے سے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا کے کہ سابق وزیربرائے مذہبی امور اورن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی تحریک انصاف میں شمولیت انتہائی اہم ہے، پیر صاحب اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن سمیت پورے پاکستان اور اوورسیز میں اثر و نفوذ رکھتا ہے اور خانوادوں کی بہت بڑا سلسلہ بھیرہ شریف سے وابستہ ہے۔
قبل ازیں تحریک انصاف نے خیبرپختوںخوا میں اے این پی کی اہم وکٹ اڑا دی تھی۔ اے این پی کے سینئر رہنما غلام قادر بیٹنی کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ غلام قادر بیٹنی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات میں گروپ سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ غلام قادر بیٹنی اس سے قبل بھی رکن خیبرپختونخوا سمبلی رہ چکے ہیں جبکہ جنرل الیکشن 2018 میں پی کے 94 ٹانک سے سے عوامی نیشنل پارٹی کے ٹکٹ پر 15 ہزار سے زائد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔ واضح رہے کہ گزشتہ الیکشن میں ٹانک سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے دونوں نشستوں پر متحدہ مجلس عمل (ایم ایم اے) کے امیدواروں نے میدان مار لیا تھا۔


مشہور خبریں۔
لوگ جنگ بندی سے آگاہ رہیں: صنعاء
?️ 28 اگست 2022سچ خبریں: یمن کی سپریم سیاسی کونسل کے سربراہ مہدی المشاط نے
اگست
پاکستان کی مدد: وزیر اعظم نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان کا شکریہ ادا کیا
?️ 27 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب
اکتوبر
شمال مغربی سامرا میں انسداد دہشت گردی آپریشن شروع
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:عراق کی عوامی تنظیم الحشد الشعبی نے آج ایک بیان جاری
نومبر
بلوچستان: نوشکی میں پولیس موبائل پر فائرنگ، 4 اہل کار جاں بحق
?️ 23 مارچ 2025نوشکی: (سچ خبریں) بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے غریب آباد میں
مارچ
صہیونی طیارے کی ریاض میں لینڈنگ
?️ 23 اگست 2022سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں صیہونی حکومت
اگست
تباہی پر تباہی؛ امریکہ میں فائرنگ سے مزید 7 افراد ہلاک
?️ 26 جنوری 2023سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے حکام نے اعلان کیا کہ اس ریاست
جنوری
سرکاری میڈیکل کالجزمیں داخلے کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پاس کرنا ضروری قرار
?️ 26 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلےکیلئے ایم
ستمبر
مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے چین کا نیا منصوبہ
?️ 15 جون 2023سچ خبریں:چینی سینٹرل ٹیلی ویژن سی سی ٹی وی نے اطلاع دی
جون