?️
مردان: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما علی محمد خان کو ایک کیس میں خصوصی عدالت سے ضمانت پر رہا ہونے کے فوراً بعد اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ (اے سی ای) نے چھٹی بار گرفتار کر لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کو اے سی ای حکام نے 26 جون کو ان کے خلاف درج مقدمے میں حراست میں لیا تھا، جبکہ صرف 4 روز قبل حکومت نے پشاور ہائیکورٹ کو بتایا تھا کہ ان کے خلاف کوئی مقدمہ نہیں ہے۔
تازہ الزامات کے مطابق سابق وزیر مملکت اور کئی دیگر سابق اراکین اسمبلی نے ترقیاتی اسکیموں کے ٹھیکے اپنے ’من پسند‘ افراد کو دے کر بے ضابطگیاں کیں۔
قبل ازیں، پی ٹی آئی رہنما کو انسداد بدعنوانی کی عدالت کے سینئر اسپیشل جج بابر علی خان نے محکمہ فشریز میں ’غیر قانونی تقرریوں‘ کے الزام میں ان کے اور مردان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے دیگر سابق اراکین اسمبلی کے خلاف ایک مقدمے میں 80 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں پر ضمانت دی تھی۔
ان کے وکیل علی زمان نے بتایا کہ علی محمد خان جو مردان جیل میں قید ہیں، عدالتی حکم پر رہا کرنے کے بعد اینٹی کرپشن حکام نے انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا، ان کا مزید کہنا تا کہ حکومت نے قانون کو مذاق بنا دیا ہے۔
خصوصی جج نے مالاکنڈ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ’غیر قانونی‘ تقرریوں سے متعلق کیس میں منگل کو سابق وزیر شکیل احمد کی ضمانت بھی منظور کر لی۔
الگ الگ احکامات میں عدالت نے فیصلہ دیا کہ دونوں سابق وزرا متعلقہ سلیکشن کمیٹی اور نہ ہی تقرری اتھارٹی کے رکن ہیں ۔


مشہور خبریں۔
سابق وزیر خزانہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی
?️ 30 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ بھی ملک میں
مارچ
میرے سب سے اچھے دوست بھارت میں ہی ہیں، عمران عباس
?️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) ماضی میں متعدد بولی وڈ فلموں میں کام کرنے
جنوری
ٹرمپ کے بیٹے نے زیلینسکی حکومت کو بدعنوان اور جنگجو قرار دیا
?️ 9 دسمبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے
دسمبر
ہندوراس کے صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار کی برتری
?️ 10 دسمبر 2025 سچ خبریں: انتخابی نتائج کے اعلان کا عمل، تین روز کے تعطل
دسمبر
مغربی یمن میں تین دھماکے
?️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین
ستمبر
آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے اقدامات ناگزیر قرار دے دیئے
?️ 27 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے ٹیکس نیٹ بڑھانے کے
مئی
فلسطینی مجاہدین کا آیت اللہ خامنہ ای کے نام خط
?️ 18 مئی 2021سچ خبریں:حماس پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے ایران کے اسلامی انقلاب کے
مئی
قطر میں اسرائیلی حملہ امریکا کی مرضی سے ہوا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف
?️ 16 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ
ستمبر