?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شوکت ترین نے ایوان بالا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
شوکت ترین نے دبئی میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شوکت ترین نے چیئرمین سینیٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا جسے صادق سنجرانی نے منظور کرلیا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سابق وزیر خزانہ نے سیاست اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا، اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوکت ترین نے کہا تھا کہ وہ سینیٹ کی نشست سے بھی استعفیٰ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اہل خانہ اور دوستوں سے مشاورت کے بعد سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ دو سال مالی اور صحت کے لحاظ سے بہت مشکل رہے، دو تین مرتبہ کووڈ ہوا تو اسی لیے اہلخانہ اور دوستوں کے مشورے سے پی ٹی آئی اور سینیٹ کی رکنیت دونوں چھوڑ رہا ہوں۔
سابق وزیر خزانہ نے کہا تھا کہ میں نے پوری کوشش کی کہ ملک کے لیے جو بھی کر سکتا ہوں وہ کروں لیکن اس وقت صحت اجازت نہیں دے رہی۔
واضح رہے کہ ماضی میں پیپلز پارٹی کا حصہ رہنے والے شوکت ترین نے پاکستان تحریک انصاف کے 2018 میں برسراقتدار آنے کے بعد اس میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔
ماضی میں بھی وزیر خزانہ کی ذمے داریاں نبھانے والے شوکت ترین کو ایک مرتبہ پھر یہ منصب سونپا گیا اور انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وزیر خزانہ مقرر کیا گیا تھا۔
تاہم چھ ماہ بعد ہی انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹا کر مشیر خزانہ بنادیا گیا تھا، آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت وہ صرف 6 ماہ تک وفاقی وزیر رہ سکتے تھے کیونکہ کابینہ کا حصہ بننے کے لیے کسی بھی شخص کے لیے سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن ہونا ضروری ہے۔
مشہور خبریں۔
وزارت داخلہ کی جانب سے پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کے احکامات دینے کا انکشاف
?️ 21 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس سابقہ (ٹوئٹر) کی
مارچ
حماس نے اسرائیل کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس نظام کو کیسے دھوکہ دیا؟
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی اخبار یروشلم پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ تحریک
دسمبر
صیہونیوں کو غزہ پر زمینی حملہ کر کے کیا حاصل ہوا ہے؟
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: عسکری امور کے ماہر نے فلسطینی مجاہدین کی تعریف کرتے
نومبر
دوسری شادی پر بیٹے کی جانب دروازہ کھولنے پر فیروز خان کو تنقید کا سامنا
?️ 3 جون 2024کراچی: (سچ خبریں) فیروز خان کی جانب سے دلہن کو گھر لے
جون
قاتل اور شہید کے درمیان موازنہ انصاف نہیں:سید حسن نصراللہ
?️ 4 جنوری 2022سچ خبریں:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے شہید قاسم سلیمانی
جنوری
صنفی امتیاز میں اضافہ، وفاقی حکومت کا صوبائی ٹاسک فورس فعال بنانے کا حکم
?️ 29 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں صنفی امتیاز کی شرح میں مزید
مئی
عراقی فوج کی داعش کے ٹھکانوں پر شدید بمباری
?️ 25 ستمبر 2022سچ خبریں:عراقی فوج کے جنگی طیاروں نے داعشی دہشت گردوں کے ہیڈ
ستمبر
PKK کے لیے فن لینڈ اور سویڈن کی حمایت ہمارا بنیادی مسئلہ ہے: اردوغان
?️ 21 مئی 2022سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردوغان نے جمعہ کی شام برطانوی
مئی