?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں گزشتہ روز سابق وزرائے اعلیٰ کے لیے مراعات بحال کرنے کا بل منظور کر لیا گیا جوکہ چند ماہ قبل حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے دوران ختم کردی گئی تھیں۔
پنجاب میں سابق وزرائے اعلیٰ کو بزدار حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی مراعات میں سرکاری گاڑی، مناسب سیکیورٹی اور ذاتی عملہ شامل تھا۔ پی ٹی آئی کی رکن صوبائی اسمبلی مسرت جمشید چیمہ نے ’وزرائے پنجاب (تنخواہ، الاؤنسز اور مراعات) (ترمیمی) (منسوخ) بل 2022‘ پیش کیا، صوبے میں اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے احتجاج کیا کہ انہیں بل کی کاپیاں نہیں دی گئیں۔
اپوزیشن کے شور شرابے اور واک آؤٹ کے دوران ڈپٹی اسپیکر واثق قیوم عباسی نے مسرت جمشید چیمہ کو بل پیش کرنے کی اجازت دینے کے لیے متعلقہ قواعد معطل کر دیے، اس نئے قانون سے تمام سابق وزرائے اعلیٰ مستفید ہو سکیں گے۔
طاہر خلیل سندھو سمیت حزب اختلاف کے ارکان نے کہا کہ انہیں نہیں معلوم کہ حکومت نے کیا بل پاس کیا کیونکہ بل کی کاپیاں انہیں اور نہ ہی میڈیا کو فراہم کی گئی ہیں۔ طاہر خلیل سندھو نے دعویٰ کیا کہ کابینہ کے ارکان کی تنخواہوں کو بھی 6 لاکھ 80 ہزار روپے سے بڑھا کر 12 لاکھ 65 ہزار روپے کردیا گیا ہے، علاوہ ازیں مفت پیٹرول اور دیگر سہولیات کی حد میں بھی اضافہ کردیا گیا ہے۔
تاہم پارلیمانی امور کے وزیر راجہ بشارت نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس بل سے صرف حمزہ شہباز کی وزارت اعلیٰ کے دوران سابق وزرائے اعلیٰ کی سیکیورٹی واپس لینے سے متعلق شقوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔
ایوان نے ’اردو زبان بل 2022‘ بھی منظور کیا جس میں اردو زبان میں کچھ بھی لکھنے کے لیے اردو کے علاوہ کسی دوسرے رسم الخط کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے قانون کا مقصد خاص طور پر اردو دستاویزات، پیغامات وغیرہ لکھنے کے لیے رومن حروف تہجی کے استعمال کو ختم کرنا ہے۔
مشہور خبریں۔
کراچی کے بجلی صارفین سے 12 ماہ تک ایک روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج وصولی کی منظوری
?️ 22 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے
جون
جبالیہ میں صیہونی فوج پر فلسطینی مزاحمتی تحریک کی کاری ضرب
?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں:پانچ ہفتوں سے جبالیہ میں جاری جھڑپوں نے اسرائیلی فوج کے
نومبر
60 لاکھ افغان شہریوں کو ایک وقت کا کھانا میسر نہیں:ورلڈ فوڈ پروگرام
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں:افغانستان میں خوراک کے عالمی پروگرام کی سربراہ میری ایلن نے
اگست
عرب دنیا کے شام کی طرف جھکاؤ کا راز
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب ممالک اور دمشق کے درمیان ہم آہنگی کا عمل تیزی
اپریل
تہران ریاض تعلقات میں بہتری چین کی سفارتی فتح ہے: سی بی ایس
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:سی بی ایس نیوز نے چین میں ایران کے وزیر خارجہ
اپریل
پاک-بھارت تعلقات سے پہلے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر
?️ 20 اپریل 2021(سچ خبریں) آج کل پاکستان اور بھارت کے مابین تعلقات بحال کرنے
اپریل
پاکستان امریکہ کی ایک ریاست ہے یا خودمختار ملک؟؛ رضا ربانی کی زبانی
?️ 29 جون 2024سچ خبریں: سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے امریکی کانگریس کی
جون
خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر پی ٹی آئی کا سپریم کورٹ سے رجوع
?️ 6 اپریل 2023خیبرپختونخوا:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا میں انتخابات
اپریل