سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، کوویکس کی جانب سے سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی، کوویکس رواں ہفتےپاکستان کو 20لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوویکس کی جانب سے پاکستان کو کورونا ویکسین کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے، ذرائع وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سائینوفام کورونا ویکسین کی بڑی کھیپ آج پاکستان پہنچے گی ، غیرملکی ایئرلائن سے 15لاکھ سائینوفام ڈوز اسلام آباد لائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو15لاکھ سائینوفام ڈوزکوویکس فراہم کررہاہے جبکہ کوویکس کی فراہم کردہ 20 لاکھ سائینو فام ڈوزکل اسلام آبادپہنچیں گے۔ذرائع کے مطابق کوویکس رواں ہفتےپاکستان کو 20لاکھ سے زائد ویکسین ڈوز فراہم کر چکا ہے اور بقیہ 6 لاکھ سائینو فام ڈوز آئندہ ہفتے فراہم کرے گا، کوویکس پاکستان کو مجموعی 61لاکھ کوروناویکسین ڈوزفراہم کرے گا۔

ذرائع نے کہا کہ کوویکس پاکستان کوایک کروڑسےزائدکورونا ویکسین ڈوزفراہم کر چکا ہے، فراہم کردہ کورونا ویکیسن میں فائزر،آسٹرازنیکا،موڈرنا،سائینوفام شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے بڑے شہروں میں کورونا کیسز کی یومیہ شرح میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے، ذرائع نے بتایا ہے کہ کورونا کی یومیہ بلند ترین 20.14 فیصد شرح اسکردو میں ریکارڈ کی گئی ، گلگت میں یومیہ شرح 6.33 اور دیامر میں 7.48 فیصد رہی۔

مشہور خبریں۔

اسرائیل پر سائبر حملہ، وزارتِ صحت کا 8 ٹیرا بائٹ ڈیٹا ہیک ہونے کا اعتراف

?️ 5 اکتوبر 2025اسرائیل پر سائبر حملہ؛ وزارتِ صحت کا 8 ٹیرا بائٹ ڈیٹا ہیک

صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان

?️ 6 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر

ٹیکنالوجی کی دنیا میں کون سا انقلاب آنے والا ہے؟

?️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: کمپیوٹنگ کی دنیا میں ڈی این اے کمپیوٹر ایک ایسی

خیبرپختونخوا: فورسز کی کارروائیوں میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد

?️ 21 نومبر 2025پشاور (سچ خبریں) پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے

باقری نے بھارتی ہم منصب کو پابندیوں کے خاتمے کے مذاکرات کے بارے میں آگاہ کیا

?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:  اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ ہند کے حکام کے درمیان

برکس میں نئے ممالک کی شمولیت سے کس ملک میں زلزلہ آئے گا؟

?️ 27 اگست 2023سچ خبریں: برکس گروپ میں نئے ممالک کی رکنیت کے ساتھ توسیع

اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج کے خلاف اہم بیان جاری کردیا

?️ 17 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں میانمار کے سفیر نے باغی فوج

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے