?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کا معاملہ، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا ٹرائل اڈیالہ جیل ہو گا ۔ سائفر کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین کریں گے ۔ وزرات قانون نے چیئرمین پی ٹی آئی کے اڈیالہ جیل میں ٹرائل کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ۔ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاحق سیکورٹی خدشات پر خط لکھا گیا تھا۔
عدالت نے خط کے ذریعے وزارتِ قانون سے قانونی رائے طلب کر لی۔ خط میں کہا گیا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت لانے کیلئے سکیورٹی کا کوئی خدشہ تو نہیں۔ عمران خان اہم شخصیت اور سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی کی سکیورٹی بھی عدالت کے مدِ نظر ہے۔
جج ابو الحسنات ذوالقرنین کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ اگر سکیورٹی خدشات نہیں تو سائفر گمشدگی کیس کی سماعت آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت میں ہی ہو گی۔
یاد رہے کہ عدالت نے سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو 4 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کیا۔ جج ابو الحسنات ذوالقرنین نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جبکہ اس سے قبل ایف آئی اے نے سائفر کیس کا چالان آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت قائم خصوصی عدالت میں جمع کروایا تھا۔
چالان میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی کو قصور وار قرار دیا گیا۔ ایف آئی اے نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو ٹرائل کر کے سزا دینے کی استدعا کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اسد عمر ایف آئی اے کی ملزمان کی فہرست میں شامل نہیں ہیں۔


مشہور خبریں۔
پنجاب کابینہ کی عمران خان پر حملے کی مذمت، ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا عزم
?️ 5 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی زیر صدارت پنجاب کابینہ
نومبر
صیہونی حکومت اور فلسطینی اتھارٹی کے درمیان تعلقات
?️ 18 دسمبر 2023سچ خبریں: ایسا لگتا ہے کہ تل ابیب کے ساتھ دو ماہ
دسمبر
جان ایف کینیڈی کے قتل سے متعلق ہزاروں دستاویزات کو ڈی کلاسیفائیڈ کر دیا گیا
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: اے ایف پی کی خبر کے مطابق موجودہ امریکی انتظامیہ نے
دسمبر
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کو طویل مدت تک نظرانداز کرنا ممکن نہیں:مصر
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:بین الاقوامی فوجداری عدالت میں مصر کی نمائندہ یاسمین موسی
مئی
سندھ وزیر اعلی کی وفاقی حکومت پر شدید تنقید
?️ 17 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وفاقی حکومت پرشدید تنقید
نومبر
یاسمین راشد کا صحت کارڈ سے متعلق اہم بیان
?️ 2 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے صحت کارڈ سے
جنوری
پنجاب حکومت نے کورونا کی وجہ سے نیا شیڈول جاری کر دیا
?️ 28 جنوری 2022لاہور(سچ خبریں) صوبائی وزیر تعلیم نے بیان میں کہا ہے کہ لاہور
جنوری
اسلام آباد میں کاروباری اوقات محدود
?️ 19 جون 2022 اسلام آباد(سچ خبریں)سندھ اور پنجاب کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے
جون