سائفر پر ہم نے صرف کھیلنا ہے، عمران خان کی بھی مبینہ آڈیو لیک

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) مبینہ امریکی سائفر سے متعلق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی آڈیو بھی لیک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق ملک میں اعلیٰ شخصیات کی خفیہ گفتگو افشا ہونے کے سلسلے میں ایک اور آڈیو کا اضافہ ہوگیا.

سابق وزیراعظم عمران خان کی بھی آڈیو لیک ہوگئی، سائفر کے معاملے پر عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کی صوتی گفتگو سامنے آگئی ہے۔عمران خان سائفر کے معاملے پر پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو حکمت عملی بتا رہے ہیں، آڈیو میں عمران خان کہہ رہے ہیں ہم نے صرف اس پر کھیلنا ہے، امریکہ کا نام نہیں لینا۔

اعظم خان نے کہا کہ سائفر پر ایک میٹنگ کر لیتے ہیں، شاہ محمود خط پڑھ کر سنائیں گے وہ پڑھ کرسنائے گا تو میں کاپی کر لوں گا، آرام سے تو آن ریکارڈ آجائے گی کہ یہ چیز ہوئی ہے۔

پرنسپل سیکرٹری نے مزید کہا سفارتی زبان میں اسے تھریٹ کہتے ہیں، پھر تجزیہ اپنی مرضی کے منٹس میں کردینگے تاکہ منٹس آفس کے ریکارڈ میں ہوں، تجزیہ یہ ہوگا کہ یہ سائفر تھریٹ ہے، دیکھیں پھر منٹس تو میرے ہاتھ میں ہیں نا، اپنی مرضی سے منٹس ڈرافٹ کرلیں گے تاکہ وہ چیزیں ریکارڈ میں آجائیں آپ یہ دیکھیں کہ وہ قونصلیٹ فارسٹیٹ ہیں، آپ فارن سیکرٹری کو بلائیں تاکہ پولیٹیکل نا رہے اوربیورو کریٹک ریکارڈ پہ چلا جائے۔

عمران خان نے کہا کہ اس میٹنگ میں شاہ محمود ، آپ (اعظم خان) میں اورسیکرٹری خارجہ سہیل محمود ہوں گے، اینی ہاؤ، اسے فارن سازش بنا دیتے ہیں۔

اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی پبلک کیا جائے: عمران خان

سابق وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، سائفر بھی لیک ہونا چاہیئے۔

پنجاب ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے آڈیو لیک ہونے کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اچھا ہوا آڈیو لیک ہوئی، چاہتا ہوں سائفر کو پبلک کیا جائے۔

صحافی نے سوال کیا کہ آپ آڈیو میں کہہ رہے ہیں کہ سائفر پر کھیلنا ہے؟ جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ ابھی تو میں نے اس پر صحیح کھیلا ہی نہیں ہے، اب یہ ایکسپوز کریں گے تو ہم کھیلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف اور دیگر نے یہ ویڈیو لیک کی ہے، میں چاہتا ہوں کہ سائفر لیک ہو جائے تا کہ قوم کو پتا چلے کتنی بڑی سازش ہوئی ہے۔

مشہور خبریں۔

چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ اسلام آباد پہنچ گئی

?️ 5 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پی آئی اے کی خصوصی فلائٹ10لاکھ ڈوز لے کر

ایران پر حملہ نیتن یاہو کی غزہ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ خواجہ آصف

?️ 3 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ایران

نہر سے بحر تک آزاد ہوگا فلسطین: اسپین کی نائب وزیر اعظم

?️ 25 مئی 2024سچ خبریں: اسپین کی نائب وزیر اعظم نے اس بات پر زور

پولیس نے پنجاب بھر سے پی ٹی آئی کے ’سیکڑوں‘ کارکنان گرفتار کرلیے

?️ 26 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پنجاب پولیس نے صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن کرتے

صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک

سول سوسائٹی ارکان کی بھارت کی بڑھتی ہوئی ریاستی دہشت گردی کی مذمت

?️ 1 دسمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں سول

امریکی پائلٹ کی ریسکیو کہانی جھوٹ ہے، ٹرمپ جھوٹا ہے: عطوان 

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:عرب تجزیہ کار عبدالباری عطوان نے امریکی پائلٹ کی مبینہ ریسکیو

افغان خواتین مردوں کے بغیر سفر نہیں کرسکتیں: طالبان کا حکم

?️ 27 دسمبر 2021سچ خبریں:طالبان نے افغان شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی گاڑیوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے