سائبر کرائم کیس: اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد

?️

لاہور: (سچ خبریں) لاہور کی سیشن کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم کے مقدمے میں گرفتار نامور تجزیہ کار اور کالم نگار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

جج رفاقت علی قمر نے درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت اوریا مقبول جان کی جانب سے میاں علی اشفاق نے دلائل دیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے کا کیس محض مفروضے پر مبنی ہے، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے پاس نہ کوئی شواہد ہیں نہ ہی ریکارڈ پر کوئی ثبوت موجود ہیں، اوریا مقبول جان سے کوئی ریکوری بھی نہیں ہونی۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت منظور کرے۔

اس موقع پر ایف آئی اے نے اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت کی مخالفت کردی، سیشن کورٹ نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، بعد ازاں محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے عدالت نے ان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

یاد رہے کہ 31 اگست کو لاہور کی سیشن کورٹ نے کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کی درخواست ضمانت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو نوٹس جاری کر کے ان کے خلاف مقدمے کا ریکارڈ طلب کر لیا تھا۔

ایک روز قبل لاہور کی مقامی عدالت نے تجزیہ نگار اوریا مقبول جان کیخلاف سائبر کرائم کے مقدمے میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

26 اگست کو لاہور کی ضلع کچہری نے سائبر کرائم کیس میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کو مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا تھا۔

22 اگست کو ضلع کچہری لاہور نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم مقدمے میں کالم نگار اور تجزیہ کار اوریا مقبول جان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے محفوظ فیصلہ سنایا تھا، عدالت نے ہدایت دی تھی کہ آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر رپورٹ عدالت پیش کریں۔

21 اگست کو رات گئے اوریا مقبول جان کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

یورپی یونین کے پاس یوکرین کے معاملے میں چین پر دباؤ ڈالنے کے اختیارات 

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: استونیا کی وزیر خارجہ کایا کالاس نے اعتراف کیا ہے

پاکستان میں نیا وفاقی آئینی عدالت قائم، دو سینئر ججز مستعفی

?️ 14 نومبر 2025 پاکستان میں نیا وفاقی آئینی عدالت قائم، دو سینئر ججز مستعفی

اقوام متحدہ کے پانچ ارکان کی رہائی کے لیے القاعدہ نے کیا 10 لاکھ ڈالر کا مطالبہ

?️ 24 فروری 2022سچ خبریں:  یمن کے جنوبی صوبے ابین میں القاعدہ کے دہشت گردوں

امریکہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی میں برابر شریک 

?️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: جیوش وائس فار پیس تنظیم نے اپنے انسٹاگرام پیج پر خان

غزہ میں خوراک اور ادویات کو ہتھیار بنانا شرم کی بات ہے: قطر

?️ 28 اپریل 2025سچ خبریں: محمد بن عبدالرحمن بن جاسم آل ثانی، قطر کے وزیر اعظم

امریکہ میں جرائم پر قابو پانا ناممکن

?️ 10 ستمبر 2022سچ خبریں:امریکی ریاستوں میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر بات کرتے

سی این این پر مقدمہ کروں گا: ٹرمپ

?️ 29 جولائی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سی این این کی جانب

رمشا خان کا احد رضا میر سے دوستی کا اعتراف

?️ 5 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ رمشا خان نے ساتھی اداکار احد رضا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے