🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان نے اہم اجلاس کل طلب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے بینچز کی تشکیل اور زیر التواء مقدمات کے معاملے پر اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ چیف جسٹس پاکسستان جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے اہم اجلاس کل 3 بجے طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل کو اجلاس میں شرکت کی دعوت دے دی۔
اجلاس میں فراہمی انصاف کو بہتر بنانے کے معاملے پر وکلا تنظیموں سے تجاویز لی جائیں گی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ آف پاکستان میں زمین کے تنازع سے متعلق کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے وکیل سے دلچسپ مکالمے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ مقدمے کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے کہ پٹھان تو سب سے اچھے ہوتے ہیں، جتنا اخلاق آپ کو وہاں ملے گا ایسا کہیں اور نہیں، پٹھانوں کا بس یہ ہے کہ وہ دشمنی بڑی لمبی چلاتے ہیں۔
اس موقع پر وکیل کا یہ کہنا ہی تھا کہ "لگتا ہے میں نے غلط جگہ پر ایسی بات کردی” وکیل کے اس جملے پر عدالت میں قہقہے لگ گئے اور چیف جسٹس کا ساتھی ججز کو دیکھ کر کہا "مجھے نہیں لگتا بینچ میں اس معاملے پر اتفاق رائے ہوگا” چیف جسٹس کے اس جملے پر کمرہ عدالت پھر سے قہقہوں سے گونج اٹھا۔ سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل نے کرائے کے معاہدے کی تاریخ کا حوالہ دینے کے لیے آدھی اردو آدھی انگریزی بولی تو چیف جسٹس نے اس بات وکیل کی کلاس لے لی اور ریمارکس دیئے کہ "آپ نے ابھی دو زبانوں کا قتل کیا ہے، یا تو اردو میں بتائیں یا پوری انگریزی بولیں”۔ جبکہ گزشتہ روز چیف جسٹس بننے کے بعد جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پروٹول کے بغیر سپریم کورٹ پہنچے،انہوں نے پروٹوکول اور گاڑیلینے سے انکا کیا۔
مشہور خبریں۔
مبینہ انتخابی دھاندلی، جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی کا کراچی میں احتجاج
🗓️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) کراچی میں پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ
فروری
ایران کے ہاتھوں یونانی ٹینکرز کا پکڑے جانے پر امریکی ردعمل
🗓️ 30 مئی 2022سچ خبریں:امریکی بحریہ نے کہا کہ وہ خلیج فارس میں دو یونانی
مئی
وزیراعظم کی آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمٰن سے انتخابی حکمت عملی پر مشاورت
🗓️ 4 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سپریم
مارچ
صیہونی حکومت سعودی عرب سے کیا چاہتی ہے ؟
🗓️ 29 ستمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وزیر جنگ یوو گیلانت کی تحریر نے تل
ستمبر
بالی ووڈ بھی سیاست کا شکار ہے: اعجاز خان
🗓️ 28 جولائی 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارت کے معروف رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14
جولائی
نیٹو کے بارے میں جو بائیڈن کی تشویش
🗓️ 11 اپریل 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے جو بائیڈن نے ہسپانوی زبان
اپریل
فلسطینی شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں اضافہ
🗓️ 17 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرکے غزہ میں
اکتوبر
یوکرین ایک بار پھر ناکام
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں:یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلینسکی نے روس کے خلاف ان کے
دسمبر