?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اب کوئی بھی شہری کسی بھی شہر سے پاسپورٹ بنواسکے گا،حکام نے پاسپورٹ بنوانےکے لیے شناختی کارڈ پر درج شہر کی شرط ختم کردی، پاسپورٹ رولزمیں ترمیم کے بعد علاقائی دفاترکو مراسلہ بھیج دیاگیا۔
ڈی جی امیگریشن کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق پاسپورٹ رولز 2021 کی شق 6 میں ترمیم کر دی گئی ہے، رولز میں ترمیم کے بعد شناختی کارڈ پر درج ضلع سے پاسپورٹ بنوانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔
ڈی جی امیگریشن پاسپورٹس نے تمام علاقائی دفاتر کو ارسال کردہ مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تمام علاقائی دفاتر ترمیم کردہ رولز کے تحت شہریوں کو پاسپورٹ کا اجرا یقینی بنائیں، کسی شہری کو پتے یا ضلع کی حد کی بنیاد پر پاسپورٹ کے اجرا سے نہ روکا جائے۔
یاد رہے کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے پاسپورٹ کے بیک لاگ جیسے مسائل سے چھٹکارا پارنے کے لیے پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی مزید نئی مشینیں بھی منگوا لی ہیں۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نئی مشینیں فعال ہونے سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل تیز ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن نے مئی میں پاسپورٹ کے بیک لاگ جیسے مسائل سے چھٹکارا پانے کے لیے پاسپورٹ پرنٹ کرنے والی نئی مزید مشینیں منگوانے کا فیصلہ کیا تھا اور محکمے نے اس سلسلے میں ریکویزیشن وزارت داخلہ کو ارسال کردی تھی۔
پاسپورٹ حکام کا کہنا تھا کہ نئی مشینیں بیرون ملک سے منگوائی جائیں گی جو ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹ پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، نئی مشینوں میں 6 ڈیسک ٹاپ اور 2 ای پاسپورٹ مشینیں بھی شامل ہیں۔
اس سامنے آنے والی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں گزشتہ ایک سال سے پاسپورٹس کا اجرا تاخیر کا شکار ہے اور ایک اندازے کے مطابق تقریباً 8 لاکھ پاسپورٹس زیر التوا ہیں۔


مشہور خبریں۔
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں بہتری
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی
اکتوبر
سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں، فری میڈیکل کیمپس قائم
?️ 18 ستمبر 2025بہاولپور (سچ خبریں) پاک فوج اور سول انتظامیہ کی سیلاب سے متاثرہ
ستمبر
9 مئی حملہ کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد سمیت چار مرکزی رہنماؤں کو 10، 10 برس قید کی سزا
?️ 20 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی
دسمبر
نیشنل بینک کے صدر کو عہدے سے ہٹانے کا حکم جاری
?️ 29 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے نیشنل
جون
افغانستان کے بحران پر اسلامی تعاون تنظیم کا غیر معمولی اجلاس
?️ 16 دسمبر 2021سچ خبریں: اسلام آباد میں او آئی سی کے سربراہی اجلاس کے
دسمبر
نیتن یاہو کو حماس کے غزہ میں باقی رہنے پر خوف
?️ 27 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر
مارچ
سیکیورٹی فورسز کا خیبرپختونخوا میں آپریشن، 13 خارجی دہشت گرد ہلاک
?️ 14 فروری 2025ڈی آئی خان: (سچ خبریں) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے علاقوں میں
فروری
کراچی کے مسائل کو نظر انداز نہیں کر سکتے : وزیر اعظم
?️ 11 اگست 2021کراچی (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کراچی
اگست