?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) روس اور پاکستان کے درمیان سٹریٹیجک شراکت داری میں اہم پیش رفت سے بھارت کو سفارتی سطح پر ایک اور ناکامی کا سامناکرنا پڑا ، پاکستان کی مضبوط معاشی ساکھ سے متاثر ہوکر روس نے پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری کے معاہدے کا اعلان کر دیا ، میڈیا رپورٹس کے مطابق بدلتی ہوئی صورت حال کے نتیجے میں خطے میں بھارت کا اثرورسوخ شدید خطرے میں پڑ گیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔ دہائیوں سے بھارت کے اسٹریٹجک اتحادی روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا معاہدہ بھارت کی سفارتی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور روس کے مابین ایک ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت ہوگی اسی طرح پاکستان کا روس سے سستے تیل کی درآمد کا سلسلہ بھی کامیابی سے جاری ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق وسطی ایشیا سے روابط میں پاکستان کے اہم کردار کا روس بھی معترف ہے۔ اس کے پیش نظر پاکستان اور روس کے مابین بارٹر ٹریڈ کا نیا نظام بھی زیر غور ہے۔ روس سے رعایتی نرخوں پر تیل اور گیس کی درآمد پاکستان کیلئے اہم پیشرفت قرار دی جا رہی ہے۔ذرائع کا مزید یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کے 700 ایکڑ رقبے پر جدید روسی ٹیکنالوجی سے نیا پلانٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔
روسی ٹیکنالوجی سے تیار کردہ پلانٹ سے خام تیل کی نقل و حرکت کے اخراجات کم ہوں گے اور پاک روس معاہدے کے تحت پاکستان سٹیل کی درآمدات میں 30 فیصد کمی اور 2.6 ارب ڈالر کی بچت متوقع ہونے کا امکان ظاہر کیاجا رہا ہے۔ بھارت پراپیگنڈا کے ذریعے پاک روس شراکت داری کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کرتا رہا ہے اور ہمیشہ پاکستان کی مخالفت کرتا رہا ہے۔بھارت کی جانب سے ہمیشہ جھوٹا پروپیگنڈہ کیاگیا ہے جب کہ سرمایہ کاری کے شعبے میں روس اور چین کا پاکستان پر اعتماد پاکستان کی کامیاب خارجہ پالیسیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مشہور خبریں۔
شوہر کے بھارتی ہونے کی وجہ سے ان کا مذہب دوسرا سمجھا گیا، مدیحہ امام
?️ 26 اکتوبر 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ مدیحہ امام نے کہا ہے کہ انہیں شادی
اکتوبر
فرانس میں بڑھتے اعتراضات؛حکومت پریشان
?️ 1 جولائی 2023سچ خبریں: فرانس میں مظاہروں کی مسلسل بڑھتی ہوئی لہر کے بعد
جولائی
لینڈ سلائیڈنگ کے باعث گلگت اور راولپنڈی کے درمیان زمینی رابطہ منقطع
?️ 7 جنوری 2022گلگت (سچ خبریں) قراقرم ہائی وے پر ہونے والی لینڈ سلائیڈنگ کے
جنوری
عراقی عوام کا سویڈن کو سبق
?️ 20 جولائی 2023سچ خبریں: عراق میں سویڈن کے سفارت خانے پر حملہ مقدس کتابوں
جولائی
راناثناء اللہ بغیر ضمانت کے پنجاب آئے تو ان کے خلاف ایکشن ہو گا۔
?️ 12 ستمبر 2022لاہور: (سچ خبریں) وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے
ستمبر
کیا ایک اور ہیروشیما بننے والا ہے؟
?️ 19 اکتوبر 2023سچ خبریں: معروف امریکی صحافی نے جمعرات کو باخبر اسرائیلی ذرائع کے
اکتوبر
امریکہ نے اسرائیل سے غزہ جنگ کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 5 مارچ 2024سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی حکام نے
مارچ
یمن کے خلاف امریکی-برطانوی سازش کا انکشاف
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: مغربی سیاسی ذرائع نے یمن میں تنازعات کو بڑھانے کے
ستمبر