?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نارتھ ساؤتھ گیس پائپ لائن جسے اب پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن کا نام دیا گیا ہے یہ سرد جنگ کے خاتمے کے بعد یہ دونوں ملکوں کے درمیان پہلا بڑا مشترکہ منصوبہ ہے اور سیاسی ماہرین کو امید ہے کہ اس کے ذریعے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور اس مشترکہ منصوبہ کے بعد روسی صدر پیوٹن کے دورے کے امکان روشن ہو گئے۔
اس معاہدے پر پہلی بار 2015ء میں دستخط ہوئے تھے تاہم اس وقت روسی کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے اس 1122 کلومیٹر طویل پائپ لائن منصوبے پر پیش رفت نہیں ہوسکی تھی تاہم دونوں ممالک نے ان تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے بالآخر ایک نئے ترمیمی معاہدے پر گزشتہ ہفتے دستخط کیے جس کے تحت اس منصوبے میں 74 فیصد حصہ پاکستان کا ہوگا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اعلی سرکاری حکام نے کہا کہ پاکستان اور روس ، دونوں جانب سے ہی روسی صدر کے دورہ پاکستان کے حوالے سے کوششیں کی جارہی ہیں جبکہ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے دورے کی باضابطہ دعوت بھی روسی صدر کو بھجوا دی ہے۔
سفارتی ذرائع کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چاہتے تھے کہ وہ پاکستان کا دورہ ایسے موقع پر کریں جب دونوں ممالک کے مابین کوئی بڑا معاشیشروع ہو اور اب بظاہر اس گیس پائپ لائن معاہدے کے بعد انہیں یہ موقع مل گیا ہے جس کی وجہ سے روسی صدر کے دورہ پاکستان کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی خواہش ہے کہ اس گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کریں۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں یوم شہداء جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
?️ 6 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) ملک بھر میں آج یوم دفاع ملی جوش
ستمبر
صہیونی فوج اور سرایا القدس کے درمیان جھڑپیں
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے آج پیر کو اطلاع دی ہے
اگست
یورپی یونین کو ماسکو سے تعلقات منقطع کرنے سے500 بلین یورو کا نقصان
?️ 19 مارچ 2022سچ خبریں: رشین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سی سی آئی کے
مارچ
تاجیکستان میں بھارتی وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع نہیں:وزیر خارجہ
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشیتاجکستان کے شہر دو شنبے
مارچ
متحدہ عرب امارات کے دامن پر ایک اور بدنما داغ
?️ 2 مارچ 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے ایک رہنما نے صیہونی حکومت میں
مارچ
33 امریکی ریاستوں نے نوجوانوں کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ دائر کیا
?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:امریکہ کی درجنوں ریاستوں نے میٹا پلیٹ فارمز اور اس کے
اکتوبر
اردن اور امریکی وزرائے خارجہ نے قدس میں تاریخی جمود کو برقرار رکھنے پر زور دیا
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: اردنی وزیر خارجہ ایمن الصفدی اور ان کے امریکی ہم
اپریل
وزیر اعظم سعودی عرب روانہ
?️ 28 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف 13 رکنی وفد کے ہمراہ سعودی عرب
اپریل