?️
اسلام آباد (سچ خبریں) روس ، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5 ملین ڈوز جلد فراہم کرے گا اس حوالے سے روسی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو کورونا ویکسین اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرادی، وزیرخارجہ نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روس کےوزیرخارجہ سرگئی لارؤف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، وقت کیساتھ کیساتھ دو طرفہ تعلقات میں وسعت خوش آئندہے ، پاکستان، روس سےکثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے اور اہم علاقائی،عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملا، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے منصوبے کے جلد آغاز کے متمنی ہیں اور روس کے چاول کی درآمد پرعائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کوروناپھیلاؤ روکنے کیلئے معاونت پر روسی وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا جبکہ روسی وزیرخارجہ نے اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کیلئے یقین دہانی کرادی۔


مشہور خبریں۔
وزیراعظم کی چینی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال
?️ 26 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان اور چین کے صدر شی جن
اکتوبر
بائیڈن کی اہلیہ بھی کورونا کا شکار
?️ 17 اگست 2022نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی صدر کی اہلیہ جل بائیڈن کے دفتر
اگست
شام میں صہیونی بستیاں بنانا جنگی جرم ہے: ہیومن رائٹس واچ
?️ 29 اپریل 2026سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے تل ابیب کے شام کے مقبوضہ علاقوں
اپریل
کرونا کی چوتھی لہر سے پہلے ہی سندھ میں پابندیاں عائد ہوں گی
?️ 10 جولائی 2021سندھ(سچ خبریں) سندھ حکومت کی جانب سے اپنے ملازمین کی تنخواہوں کو
جولائی
بائیڈن بھیڑ کی طرح ٹرمپ کا پیچھا کر رہا ہے: مشرق وسطی
?️ 30 مئی 2022سچ خبریں: برطانوی ویب سائٹ مڈل ایسٹ آئی نے اپنی ایک رپورٹ
مئی
وزیراعظم عمران خان کی حکمت عملی سے معاملے کو بہتر انداز سے سلجھایا گیا
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے
نومبر
مغربی پٹی پر خاموش قبضہ
?️ 30 جون 2026سچ خبریں:غزہ جنگ کے دوران اسرائیل مغربی پٹی میں خاموش انداز میں
جون
غزہ کے خلاف قابضین کا خطرناک منصوبہ؛ غزہ سٹی اسرائیلی حکومت کے لیے کیوں اہم ہے؟
?️ 17 اگست 2025سچ خبریں: جہاں صہیونی میڈیا غزہ پر قبضے کے منصوبے پر اس
اگست