رمضان المبارک کے بعد تمام شہریوں کو ملے گی کورونا ویکسین

اسد عمر

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسدعمر کا کہنا ہے کہ حکومت عید کے بعد تمام شہریوں کے لیے کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا منصوبہ بنا رہی ہے ان کی جانب سے یہ اعلان ملک میں بدھ کو کورونا سے مسلسل دوسرے روز 100 سے زائد اموات رپورٹ ہونے کے بعد سامنے آیا جس کے بعد مجموعی اموات 15 ہزار سے زائد ہوگئیں۔

رواں ہفتے کے اوائل میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے 80 سے زائد عمر کے افراد کو ان کے گھروں پر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اسلام آباد میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کے حوالے سے آئندہ پانچ سے چھ ہفتوں کو اہم قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ اب تک نجی شعبے سے 14 ہزار افراد نے ویکسین لگوائی ہے جبکہ سرکاری سطح پر 11 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کے لیے اس وقت چین، پاکستان کا بنیادی ذریعہ ہے جبکہ عید کے بعد ملک میں کورونا کی کین سینو ویکسین بھی دستیاب ہوگی۔

اسد عمر نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ عید کے بعد ہم یومیہ ایک لاکھ 25 ہزار سے زائد افراد کو ویکسین لگانے کے قابل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اس وقت کورونا کے تشویشناک مریضوں کی تعداد پہلی لہر سے زیادہ ہے جو تشویش کی بات ہے۔

عالمی بینک سے بات چیتوفاقی وزیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ‘ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کے ذریعے کیسز کی شرح کو کم کیا جاسکتا ہے’۔

واضح رہے کہ متعدد اقدامات کے باوجود پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کا پھیلاؤ کم ہوتا نظر نہیں آرہا اور ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 19 جون کے بعد سب سے زیادہ رہی۔

کووِڈ-19 کے اعداد و شمار کے لیے بنائی گئی سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پاکستان میں مزید 5 ہزار 329 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 98 مریض انتقال کر گئے۔

مشہور خبریں۔

لیبیا کے انتخابات میں سہولت کے لیے اقوام متحدہ کی ثالثی کی تجویز

?️ 5 مارچ 2022سچ خبریں: لیبیا کے لیے اقوام متحدہ کی ایلچی سٹیفنی ولیمز نے

وزیر توانائی سعودی عرب سے تیل فراہمی کا اعلان کردیا

?️ 22 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر توانائی حماد اظہر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس

خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

?️ 2 اپریل 2024پشاور: (سچ خبریں) سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل

ملک میں تمام امتحان منسوخ کر دئے:وزیر تعلیم

?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ڈاکٹر فیصل سلطان

ترکی کا اسرائیل کو شدید انتباہ

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نےاسرائیل کے خلاف سخت

خیبرپختونخوا میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے جارہے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی

?️ 23 جولائی 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے

ہمیں یوکرین کی مدد کرنا بند کر دینا چاہیے:بلنکن

?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: ایسپن سیکیورٹی فورم کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ انتھونی

او آئی سی اجلاس،مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع

?️ 20 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے