?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ رانا شمیم کا نام ہم نے صرف پی این آئی ایل میں شامل کیا ہے کیونکہ اجلاس کے بغیر ان کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جاسکتا، ان کا نام ہم نے صرف پی این آئی ایل میں شامل کیا ہے۔
اسلام آباد میں تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ حلف نامے کے کیس میں عدالت کی توہین ہوئی ہے تاہم رانا شمیم کا نام ہم نے صرف پی این آئی ایل میں شامل کیا ہے، تاکہ وہ فرار ہونے کی کوشش نہ کریں۔
پی این آئی ایل میں جس شخص کا نام شامل کیا جاتا ہے اس پر 30 روز تک سفری پابندی عائد ہوتی ہے، یہ لسٹ 2018 میں ایگزٹ کنٹرول لسٹ کے متبادل کے طور پر متعارف کروائی گئی تھی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انکا نام ایگزیٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کرنے کے لیے اجلاس ہوگا، کیونکہ اجلاس کے بغیر ان کا نام ای سی ایل میں شامل نہیں کیا جاسکتا اس حوالے سے وزیر قانون فرخ نسیم سے بات ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایڈوکیٹ جنرل اسلام آباد نے دارالحکومت کے کمشنر کو خط لکھا تھا کہ رانا شمیم کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی کارروائی شروع کی جائے۔انہوں نے کہا اگر رانا شمیم ملک سے فرار ہوگئے تو نا صرف عدالتی کارروائی متاثر ہوگی بلکہ قانون و عدلیہ کی آزادی کو سنگین نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔
شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے درخواست کی کہ آپ 23 مارچ کے بجائے 30 مارچ کو آئیں، اگر آپ نے قانون کو ہاتھ میں نہ لیا تو ہم بھی قانونی کارروائی نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج سے قبل ہی جی ٹی روڈ پر تماشے شروع ہوجاتے ہیں متصل سڑکیں بند ہوجاتی ہیں، جو اپوزیشن تحریک چلانے کی تاریخ کا صحیح انتخاب نہیں کرسکتی وہ عمران خان کی حکومت کو نہیں گراسکتی۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حوالے سے کیے گئے فیصلے پر انہیں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے فون موصول ہورہے ہیں، انہوں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے جبکہ وہ اپوزیشن سے بہت خفا ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں غیر مقیم پاکستانیوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ یہ عمران خان کی حکومت کی کوشش ہے کہ آپ کو زیادہ سے زیادہ سہولیات حاصل ہوں۔
افغان مہاجرین کے حوالے وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس 14 سے 16 لاکھ افغان مہاجرین ہیں، ان میں سے 8 لاکھ کو کارڈ جاری کیے ہیں جبکہ 2 ہزار کے پاس دستاویزات موجود نہیں ہیں، 50 ہزار افغانیوں نے پاکستان میں پناہ کی درخواست دی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بارڈر منیجمنٹ اچھے انداز میں کی جارہی ہے 15 اگست کے بعد طورخم سرحد سے ایک لاکھ 69 ہزار افغان پاکستان آئے ہیں جن میں 66 ہزار واپس گئے ہیں، 18 ہزار بیرون ملک گئے ہیں جبکہ تقریباً ایک لاکھ یہاں موجود ہیں۔
شیخ رشید نے بتایا کہ افغانستان جس انسانی اور معاشی بحران سے گزر رہا ہے ان حالات میں انہیں پاکستان کی پوری حمایت حاصل ہے، لیکن پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، اللہ اور رسول کے احکامات کے بعد پاکستان کی سالمیت ہماری اولین ترجیح ہے۔


مشہور خبریں۔
ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن عہدے سے مستعفی
?️ 25 مارچ 2024لاہور: (سچ خبریں) ایچیسن کالج کے پرنسپل مائیکل اے تھامسن نے اپنے
مارچ
آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر: انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 19 روپے مہنگا
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی
مارچ
سرحد پر اشتعال انگیزی : پاکستان کا افغان مہاجرین بارے پالیسی سخت کرنے کا فیصلہ
?️ 16 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے افغان مہاجرین سے متعلق پالیسی سخت
اکتوبر
برطانیہ کی روس کو دھمکی
?️ 11 دسمبر 2021سچ خبریں:برطانوی وزیر خارجہ نے دھمکی دی کہ اگر روس نے یوکرائن
دسمبر
امریکی نوجوانوں کی اکثریت اسرائیل کو فوجی امداد کی مخالف: سی این این
?️ 14 ستمبر 2025امریکی نوجوانوں کی اکثریت اسرائیل کو فوجی امداد کی مخالف: سی این
ستمبر
وزیراعظم پاکستان: حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرے گی
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان اعلیٰ مذہبی
اگست
مریم نواز سے ہائی کمشنر ماریشس کی ملاقات، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
?️ 21 دسمبر 2025لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جمہوریہ ماریشس کے
دسمبر
پاکستان افغانستان میں امن چاہتا ہے اور کوئی ایجنڈا نہیں ہے:شیخ رشید
?️ 16 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ایک ٹی وی انٹرویو میں
اگست