رانا ثناءاللہ کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ق نے 5 ایم پی ایز اِدھر اُدھر کرنے کے بیان پر وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی کی جانب سے وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی گئی ہے ، درخواست میں رانا ثنا اللہ ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور مریم اورنگزیب کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ 5 اراکین کے غائب ہونے کے بیان پر رانا ثنااللہ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیوں کہ رانا ثنا اللہ نے سپریم کورٹ کے یکم جولائی کے حکم کی خلاف ورزی کی ہے ، رانا ثنا اللہ کا دھمکی آمیز بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ، رانا ثنا اللہ کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ خان نے کہا تھا کہ وزارت اعلیٰ کے انتخاب میں پانچ ووٹو ں کا فرق ہے اگر اس دن پانچ لوگ اِدھر اُدھر ہو گئے تو اس کے بعد پرویز الٰہی وزارت اعلیٰ کو ڈھونڈتے پھریں گے ، 17جولائی کا جو ضمنی انتخاب تھا اس میں پی ٹی آئی نے 15نشستوں پرکامیابی حاصل کی ،پانچ نشستوں پر آزدا داو رمسلم لیگ (ن) نے کامیابی حاصل کی لیکن ایک پاگل شخص جیت کر بھی یہ کہہ رہا ہے کہ دھاندلی ہوئی ہے اور وہ اس کا گھٹیا پن ہے چھپائے نہیں چھپتا ، ہر معاملے میں وہ اتنی بے شرمی اور گھٹیا پن کا مظاہرہ کرتا ہے کہ اس کیلئے الفاظ کم پڑ جاتے ہیں ۔

وزیر داخلہ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی 5 ایم پی ایز کو غائب کرنے کی دھمکی سیاسی غنڈہ گردی کا ثبوت ہے ، ممبروں کا اٹھایا جانا اور خرید و فروخت جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دے گی ، سیاسی استحکام نہ آیا تو جھاڑو پھر جائے گا۔

مشہور خبریں۔

روسی طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

?️ 25 فروری 2021سچ خبریں:روسی جنگی طیاروں نے گذشتہ رات اور شام کے جنوب مغربی

حق خود ارادیت کی جدوجہد منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

?️ 4 جنوری 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و

نیتن یاہو کا رفح پر حملے کا مقصد میڈیا کیا ہے ؟

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل 12 نے اعلان کیا کہ نیتن

وفاقی کابینہ نے تینوں سروسز ایکٹس میں ترامیم کی منظوری دے دی

?️ 13 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر

حماس کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کا دنیا کے لئے نیا پیغام

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں:اسماعیل ھنیہ نے منگل کی صبح غزہ کے عوام کے خلاف

امریکہ میں ممنوع الورود ممالک کی نئی فہرست جاری 

?️ 8 مارچ 2025سچ خبریں: رپورٹس کے مطابق نئی فہرست اس فہرست سے کہیں زیادہ

ناممکن ہے کہ ہوانا سنڈروم کی وجہ روس ہو: امریکہ

?️ 2 مارچ 2023سچ خبریں:ریاستہائے متحدہ میں انٹیلی جنس تحقیقات دوسرے ممالک کے خلاف اپنے

جنگ میں اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی

?️ 25 ستمبر 2024سچ خبریں: مزاحمت اور غزہ کے عوام کی حمایت کے محاذ پر جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے